مس سری لنکا کی تقریب میں مہمان آپس میں لڑ پڑے، دلچسپ ویڈیو وائرل

دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے مقابلہ حُسن کی تقریب میں نظم وضبط کا خاص انتظام کیا جاتا ہے بلکہ شرکاء کو بھی ایونٹ سے پہلے ریہرسل کروائی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کی بدنظمی نہ ہو۔لیکن حال ہی میں امریکا میں منعقدہ مس سری لنکا کے مقابلہ حُسن کشتی کا اکھاڑا بن گیا اور شریک مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں مس سری لنکا کے لیے مقابلہ حسن جاری تھا جس میں 300 سے زائد مہمان شریک تھے۔ کسی بات پر شرکاء میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مہمانوں کے دو گروپس میں ہونے والی ہاتھا پائی میں خواتین بھی شامل ہوگئیں اور بات اتنی بڑھ گئی کہ منتظمین کو مقابلہ حسن روکنا پڑا۔ لڑائی جھگڑے میں اسٹیج اور ہال کو بھی نقصان پہنچا۔

Image Source: Screengrab

مقابلہ حسن کے شرکاء میں سے ہی کسی نے ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ صارفین نے تقریب کے شرکاء کی ہنگامہ آرائی کو سری لنکا کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا۔تاہم کچھ صارفین نے پُرمزاح تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ میرا تعلق سری لنکا ہے اور یہ لڑائی جھگڑا مجھے گاؤں کی یاد دلا رہا ہے کیوں کہ وہاں ہر تقریب کا اختتام اسی طرح لڑائی جھگڑے پر ہوتا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شرکاء کے درمیان جھگڑا کس بات پر ہوا تاہم کہا جا رہا ہے کہ جھگڑا مقابلے میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں میں سے کسی کا نہیں ہوا تھا۔ تقریب کے چند مہمان آپس میں لڑ پڑے تھے۔نیویارک پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے والے چند مشکوک مہمانوں کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مسز سری لنکا کے مقابلے میں اس وقت ڈرامائی صورت حال پیدا ہوگئی تھی جب فاتح خاتون پشپیکا ڈی سلوا کو تاج پہنانے کے بعد سابق مسز سری لنکا نے ان کا تاج یہ کہہ اتارلیا کہ وہ طلاق یافتہ خاتون ہیں جب کہ یہ مقابلہ صرف شادی شدہ خواتین کا ہے۔سابق مسز سری لنکا نے تاج رنراپ کو پہنا دیا تاہم بعد میں پشپیکا ڈی سلوانے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ان کی شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں اور یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔مقابلے کے منتظمین نے تحقیقات کے بعد تاج دوبارہ پشپیکا ڈی سلوا کو دیدیا اور معذرت بھی کی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت جلدبازی میں مکمل معلومات نہ ہونے کے باعث ہوا۔ تحقیقات میں پشپیکا ڈی سلوا سچی ثابت ہوئیں۔

گزشتہ دنوں مس انگلینڈ مقابلے میں ایک دلچسپ صورتحال نے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی تھی ہوا کچھ یوں تھا کہ فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ کالج کی طالبہ میلیسا راؤف  نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ کے شرکت کی اور بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔میلیسا راؤف کا تعلق جنوبی لندن سے ہے۔اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago