شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ڈھولکی کی محفل سے ہوا۔ ان کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز منال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے اورنج رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دولہا سفید شلوار قمیض پر واسکٹ پہنے ہوئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوب جچ رہے ہیں۔
ڈھولکی کی ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے. دوسری جانب سوشل میڈیا پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔ یہ جوڑی منگنی سے شادی کی تیاری تک دونوں ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اب مداح ان کی شادی تقریبات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ان کی مایوں 8 ستمبر بروز بدھ کو ، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔
خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل “پرچھائیں” میں کام کیا جو کہ 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔ بعد ازاں ، دونوں کی دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ نومبر 2020 میں منال خان کی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں نے سوشل میڈیا پر رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب
علاوہ ازیں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر یہ جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کبھی پسند تو کبھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حال ہی میں احسن محسن اکرام عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوا رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے منال خان کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ اس تصویر پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اپنی ایسی تصویریں اپلوڈ کر کے خود عوام کو تنقید کا موقع فراہم کرتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…