اعلیٰ تعلیم کی خواہش رکھنے والی خاتون طالب علم کی امداد کی اپیل

جیسا کہ ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ ہمارے معاشرے میں آج بھی خواتین کی تعلیم سے زیادہ ان کی شادی کو اولین ترجیحات میں رکھا جاتا ہے۔ اس سوچ کے باعث معاشرے میں موجود کئی باصلاحیت اور قابل لڑکیاں اچھی تعلیم اور اچھے کیرئیر سے محروم رہے جاتی ہیں۔ تاہم کئی ایسی لڑکیاں ہیں جو اس روائتی سوچ کو ختم کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔ انہیں میں ایک نام لاہور سے تعلق رکھنے والی23 سالہ مناہل جعفری کا ہے، جو ناصرف اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں بلکہ ایک خود مختار زندگی بھی جینا چاہتی ہیں۔

اس حوالے سے حال ہی میں ان کا داخلہ امریکہ کی ایلی نوائے اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایم بی اے پروگرام میں بطور انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ہوا ہے۔ اگرچے انہوں نے ریسرچ کے شعبے ميں گریجویٹ اسسٹنٹ شپ جیتی ہے جوکہ 14000 ڈالر کی ہے، یہ مکمل طور پر ایک میرٹ کی بنیاد پر ملنے والا ایوارڈ ہے۔ تاہم اس اسسٹنٹ شب کے باوجود انہیں 2000 ڈالرز کی ہر سمسٹر میں ضرورت ہوگی، جس میں فضائی ٹکٹ اور ویزا ایپلیکیشن وغیرہ شامل ہے۔

Image Source: Twitter

مناہل جعفری کے پاس جو کچھ جمع کنجی ہے، اس سے وہ محض وہ امریکہ کا ویزا ہی حاصل کرسکتی ہیں۔ جبکہ ان کے والدین کی سوچ ان سے مختلف ہے اور وہ ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ چنانچہ والدین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ محض اس ہی وقت پڑھنے کے لئے جاسکتی ہیں، اگر وہ یہ بات ثابت کردیں کہ ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ وہاں اپنا گزر بسر کر سکتی ہیں۔ مناہل کے خیال میں ان کے والدین کی جانب سے شرط محض اس لئے ہی رکھی گئی ہے، کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ یہ ثابت کرنے میں ناکام ہوجائیں گی اور پھر وہ ان کی پاکستان میں ہی کسی سے شادی کردیں گے۔

ایلی نوائے میں رہائش کے دوران انہیں ہفتے میں 20 گھنٹے کی دو نوکری کرنے کی اجازت ہوگی، ان کی تنخواہ سے محض ان کی وہاں رہائش کے ہی اخراجات پورے ہوسکیں گے ۔ لہذا بغیر گھر کے سپورٹ اور پیسے کے وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو پورا نہیں کرسکیں گی۔ چنانچہ آگر آپ مناہل کی مدد کریں اور انہیں 3 سمسٹر تک پیسوں کی صورت میں مدد کریں، تو ان کا خواب پورا ہوسکے گا۔

واضح رہے گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث مناہل جعفری کے والد کو ان کی نوکری سے نکال دیا گیا تھا، ان کا گھر ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم والد ابھی بھی کچھ نہ کچھ کام کرکے اتنا کما لیتے ہیں کہ وہ گھر کے بل اور راشن کا بندوبست کرسکیں۔ جبکہ ان کی والدہ ابھی فلحال ایک اسکول میں کام کررہیں ہیں۔

Image Source: GoFundME

مناہل جعفری نے گریجویشن میں 3.92 سی جی پی اے حاصل کی تھی، جس پر انہیں یونیورسٹی کی جانب سے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔ تعلیم حاصل کرنا شوق ہے اور اب ماسٹرز کرنا ان کا ایک خواب ہے۔ جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مناہل ناصرف بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں بلکہ ان میں زبردست کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ مناہل اپنے خوابوں اور ارادہ کو پورے کرنا کے لئے آج بھی محنت کر رہی ہیں، ابھی وہ ایک پری اسکول ٹیچر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

لہذا مناہل جعفری کی جانب سے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے، اگر آپ سب ان کی مدد کریں گے، تو وہ شاید اپنا خواب پورا کرلیں اور اپنے گھر، خاندان کی قسمت کو بدل سکیں۔

گو فنڈ می پر مناہل جعفری کی جانب سے اپنی معلومات فراہم کی گئی ہیں، آپ کی جانب بڑی، چھوٹی اور کسی بھی قسم کی امداد ان کے لئے اس وقت معنی خیز ہوسکتی ہے۔ کیونکہ ان کا خواب محض تعلیم حاصل کرنا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago