اداکارہ مہوش حیات ہوئیں واسع چوہدری سے کیوں خفا؟

اداکارہ مہوش حیات نے اداکار احمد بٹ کے موٹاپے کا مذاق آڑانے پر ساتھی اداکار واسع چوہدری سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس حوالے سے انہیں تنبیہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام “گھبرانا منع ہے” میں شرکت کی، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض اداکار واسع چوہدری کررہے تھے۔ دوران گفتگو میزبان واسع چوہدری نے 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور ومعروف ترکش ڈرامہ سیریز ارتغرل غازی کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات سے سوال کیا کہ اگر پاکستان میں ارتغرل غازی کی طرح کا کوئی ڈرامہ بنے تو آپ ارتغرل غازی کے روپ میں کس اداکار کو دیکھنا چاہیں گی؟

Image Source: Twitter

اس سوال کے جواب میں اداکارہ مہوش حیات نے جواب دیا کہ وہ اداکار ہمایوں سعید اور اداکار فہد مصطفیٰ کو ارتغرل غازی کے کردار میں دیکھنا چاہئے گی۔ جس پر میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ مہوش حیات سے مزید پوچھا کہ ارتغرل غازی کے ساتھی جیسے ترگت اور بامسی کے کردار کون بہتر ادا کرسکتا ہے، جس پر اداکارہ مہوش حیات نے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا۔

جوں اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے اداکار احمد علی بٹ کا نام لیا گیا تو میزبان واسع چوہدری نے انتہائی طنزیہ انداز میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلیز میرے سامنے یہ نہ کہیں کہ احمد علی بٹ گوڑے کے اوپر اور گھوڑا بھاگے بھی؟ جس اداکارہ نے جواباً کہا کہ آپ نے احمد علی بٹ کو دیکھا نہیں، وہ اب بہت فٹ ہوگئے ہیں۔

Image Source: Twitter

یہی نہیں اداکارہ مہوش حیات نے پروگرام کے میزبان اداکارہ واسع چوہدری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے سامنے کسی کے موٹاپے کے بارے میں بات کرنا بند کریں، جب آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوں تو آپس میں دوستوں میں کسی کی جسمانی ساخت کے بارے میں بات کریں لیکن جب آپ کسی پلیٹ فارم لر بیٹھ کر کریں گے، تو لوگ سنیں گے اور پھر یہی بات وہ کریں گے، تو تنازعہ جنم لیتا ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

یقینی طور پر آج ہم ایک تقسیم شدہ معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر آج انسان تقیسم ہے، کہیں امیر اور غریب کی تقسیم ہے، تو کہیں غریب گورے اور کالے کی، تو کہیں موٹے پتلے، تو کہیں چھوٹے اور لمبے کی۔ افسوس کے ساتھ وقت گزرنے کے ساتھ ہم اس تقسیم کو ہی پھر ہم انسان کی شناخت بنادیتے ہیں اور وہ چیز جو انسان کے بس اور اختیار کی نہیں، ایک انسان اسے اپنے زندگی کی ایک کمی سمجھ بیٹھنے لگتا ہے۔ لیکن اب محضب دنیا میں اسے ایک انتہائی برا عمل سمجھا جاتا ہے، کسی بھی قسم کی تقسیم اب ایک طرح سے اخلاقی جرم سمجھا جاتا ہے۔ لہذا اس عمل کو روکنے کے لئے کافی کوششیں جاری ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago