کیا اس بار مہوش حیات ‘ونڈر وومن’ کا کردار ادا کرینگی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی ویب سیریز ‘مس مارول’ میں اپنی پُرکشش شخصیت اور آؤٹ کلاس پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ اس ویب سیریز میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ‘ونڈر وومن’ میں بھی کاسٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ‘ونڈر وومن’ بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار یعنی ‘ونڈر وومن’ ادا کرتی آئی ہیں۔اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آ چکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم ویب سیریز ‘مس مارول’ میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں نے جہاں مہوش حیات کو سپر ہیروئن ونڈر وومن کے روپ میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی، وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گال گدوت بھی اچھی اداکارہ ہیں، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ مہوش حیات کو سپر ہیروئن بنایا جائے۔

دوسری طرف، حال ہی میں مہوش حیات نے اپنی پاکستانی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کے پریمیئر میں شرکت کی تو وہاں ان سے ونڈر وومن سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ مہوش حیات نے مداحوں کی خواہش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراکر جواب دیا اور امید کا اظہار کیا کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہش کا احترام کرے گا۔

مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ وہ ونڈر وومن میں خود کو گال گدوت کی جگہ دیکھ رہی ہیں؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں امید ہے کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہشات سن رہا ہوگا اور وہ ان کی خواہش کا احترام کرے گا۔ یعنی مہوش حیات نے مسکرا کر امید کا اظہار کیا کہ انہیں مداحوں کے کہنے پر مارول اسٹوڈیو سپر ہیرو فلم ‘ونڈر وومن’ میں کاسٹ کرے گا۔

ابھی تک مارول اسٹوڈیو نے ‘ونڈر وومن’ کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔ اب تک ‘ونڈر وومن’ کی دو فلمیں سامنے آ چکی ہیں، اس کی پہلی فلم 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ دوسری ‘ونڈر وومن 1984ُ’ کو دسمبر 2020 میں پیش کیا گیا تھا۔ دونوں فلموں میں اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت نے ‘ونڈر وومن’ یعنی سپر ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں مہوش حیات نے مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کی پڑنانی کا کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں کافی پذیرائی ملی ہے۔ اس ویب سیریز میں مہوش حیات کے علاوہ پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ثنا بچہ کے علاوہ بھی دیگر پاکستانی اور بھارتی اداکار شامل ہیں، ویب سیریز کی ہدایات چار ہدایت کاروں نے دی ہیں، ان میں شرمین عبید چنائے بھی شامل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago