اداکارہ مہوش حیات اور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین آسکر سلیکشن کمیٹی کیلئے منتخب

پاکستان کی مشہور و معروف تمغہ امتیاز جیتنے والی اداکارہ مہوش حیات اور ملک کے نامور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) فلمی دنیا کے سب سے بڑے، سب سے معتبر اور اعلی فلمی ایوارڈ آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) یوں تو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، اپنے اپنے شعبہ جات میں دونوں ہی افراد ایک بڑا نام رکھتے ہیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری میں زبردست قسم کی کارکردگی کی بنیاد پر آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اگرچہ اس سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ سلیکشن کمیٹی فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کے لئے پاکستانی فلم کا انتخاب کرے گی۔ جبکہ اس کمیٹی کی سربراہی 2 مرتبہ کی آسکر اور ایمی ایوارڈز جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کریں گی۔

جبکہ دوسری جانب ستارہ امتیاز جیتنے والی مشہور و معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کی خبر کو شئیر کرتے ہوئے جہاں خوشی اظہار کیا وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے رواں سال دو بار اسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کے ساتھ پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آسکر کے لئے نامزد پاکستانی فلموں کو دیکھنے اور ان میں سے کسی ایم فلم کو پاکستان کی جانب سے آسکر کی نامزدگی کے لئے منتخب کرنے کا بےحد انتظار کررہی ہوں۔ کم از کم یہ ایک راستہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے ملک کی مثبت چہرہ اور اپنے ملک کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے نمایاں کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ

آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے پر مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائے) کی جانب سے بھی گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سلیکشن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ناصرف اس کمیٹی کا حصہ بننے پر بے انتہاء خوشی کا اظہار کیا وہیں ان کی جانب سے کمیٹی میں شامل دیگر افراد کے ناموں سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ جن سلیکشن کمیٹی کی چئیرپرسن شرمین عبید چنائے، معروف فلم ڈائریکٹر اسد الحق، معروف اسٹرنگ بینڈ کے گلوکار فیصل کپاڈیا، اور اداکارہ مہوش حیات کے نام بتائے گئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس یعنی سال 2019 کے لئے پاکستانی فلم “لال کبوتر” کا نام آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کے لئے منتخب کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ برس کی کمیٹی میں دو بار اسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے ساتھ جرنلسٹ ضرار کھوڑو، رائٹر زیب النساء حامد، اداکارہ صنم سعید، اداکارہ زیبا بختیار، اداکار اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ، رضوان بیگ، جمیل بیگ، ہدایتکار عاصم عباسی اور رائٹر حمنہ زبیر شامل تھے۔

واضح رہے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ آسکر کی تقریب کا انعقاد ہر سال فروری میں کیا جاتا ہے البتہ اس سال کورونا وائرس کے وباء کے خطرے کے پیش نظر ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد اپریل 2021 میں کیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago