Categories: Fashionپاکستان

مریم نواز نے حلف برداری کی تقریب میں کتنے ہزارکا سوٹ پہنا؟

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر پاکستان کی سیاست میں تاریخ رقم کردی۔ْ


مریم نواز سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف ، صاحبزادے جنید صفدر وغیرہ بھی موجود تھے۔

مریم نو از کے لباس کا انتخاب ہمیشہ ہی شاندار رہا ہےہر موقع پر و ہ اپنے لبا س کے انتخاب کی وجہ سے وہ الگ ہی نظر آتی ہیں ان کے بیٹے ۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ہو یا سیاسی جلسے، مریم نواز جدید فیشن سے ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔

اسی سیاست اور فیشن کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مریم نواز نے 26 فروری 2024 کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہوئے جس لباس کا انتخاب کیا، اس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

مریم نواز کا جوڑا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران پہن رکھا تھا۔

Image Source:Unsplash
Image Source:Unsplash

انہوں نے اس اس موقع پر سبز ہلالی پرچم  کے رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے سبز جوڑا پہنا جس  نے سب کی توجہ کھینچ لی۔

Maryam Nawaz Dress Shoes

انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری کے دوران عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ کے جوڑے کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید پُروقار بنا دیا تھا۔

مریم نواز نے ایمرلڈ گرین بند گلے والی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر پہنا جو پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ”پرنیان بائے عائشہ“ کا تیار کردہ ہےا

لباس کی آستینوں پر نفاست کے ساتھ کام کیا گیا تھا جبکہ دوپٹے پر بھی ایک خوبصورت ڈیزائن بنا دیکھا جاسکتا ہے۔

لباس کی قیمت

اس کلاتھنگ برانڈ کی ڈیزائنر کا نام عائشہ جواد ہے۔ پرنیان بائے عائشہ کی ویب سائٹ دیکھی جائے تو ان کے ”کیژول وئیر“ کی قیمت 25 ہزار سے 60 ہزار تک درج ہے۔

”پرنیان بائے عائشہ“ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے تیار کردہ جوڑے میں ملبوس مریم نواز کی تصاویر پوسٹ کیں اور اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک تاریخی لمحہ، کیونکہ مریم نواز نے ان کے کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں زیب تن کیا‘۔

ڈیزائنر عائشہ جواد نے بتایا کہ لباس کی قیمت 60 ہزار روپے ہے اور یہ ایک کسٹم ڈریس ہے جو آرڈر پر تیار کروائی جاسکتی ہے۔

ڈیزائنر کے عملے نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ جوڑا ’را سلک‘ سے تیار کیا گیا، اس کا آرڈر کم از کم 6 ہفتے قبل دینا ہوتا ہے اور صارفین اسے من چاہے رنگ میں بھی بنواسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا فل الحال ویب سائٹ پر دستیاب نہیں، اسے بنوانے کے لیے آن لائن پیج پر ہی آرڈر دیا جاسکتا ہے، 3 پیس اس سوٹ کی قیمت 60 ہزار پاکستانیروپے ہے۔

فٹ وئیر کی قیمت

جہاں تک ان کے فٹ وئیر (جوتوں) کا تعلق ہے تو یہ مانولو بلاہنک کے وائٹ ساٹن جیول بکل پمپس کے کلیکشن سے ہیں جس کی قیمت 945 پاؤنڈ (تقریباً 334,795 پاکستانی روپے) ہے۔

Image Source:Unsplash

آپ کو بتاتے ہیں کہ محترمہ بنظیربھٹو شہید صاحبہ  جب مسلم ممالک کی پہلی خاتون پرایم منسٹر بنی تھی انہوں نے بھی اپنی حلف برداری کی تقریب میں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔مریم نواز کے لباس کو دیکھ کے لگتا ہے کہ انہوں نے محترمہ کے لباس سے متا ثر ہوکر سبز رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago