مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کی بہن کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب ایک بار سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں، ان دنوں سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے شدید ردعمل کا سامنا ہے کیونکہ رہنما مسلم لیگ (ن) افضل کھوکھر کو مریم اورنگزیب کو ہدایات دیتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران کی ہمشیرہ علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب ساتھی رہنما افضل کھوکھر سے کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ وہ مبینہ کرپشن کے معاملوں پر وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو کے مطابق مریم اورنگزیب ، افضل کھوکھر کو ان کے مائک سے ہدایات دیتی ہیں کہ وزیراعظم عمران کی بہن کی سلائی مشینوں کا ذکر کریں۔ جس پر فوری طور پر افضل کھوکر اپنی تقریر میں علیمہ خان کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈ سے سلائی مشینیں نہیں دی ہیں۔ جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبرز کی جانب سے اس پر انہیں خوب پذیرائی دی گئی، جوکہ شاید افسوسناک عمل تھا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی، عام عوام اور پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کو اس عمل کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں وزیراعظم پاکستان کی بہن کو بیچ میں نہیں لانا چاہیے تھا کیونکہ ان کی بہن سیاست کا حصہ نہیں ہیں۔

اسی سیشن میں تقریر کے دوران افضل کھوکھر نے گذشتہ اتوار کو لاہور میں اپنے گھر پر چھاپے مارنے کے خلاف تحریک استحقاق کی پیش کش کی تھی۔ تاہم حکومت نے اس کارروائی کا دفاع کیا۔

اپنی تقریر کے دوران، افضل کھوکھر نے اپنی لاہور کی رہائش گاہ ، کھوکھر محل کو گرانے کے لئے آپریشن کے بارے میں بھی بات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعوی کیا کہ انتظامیہ نے رات گئے ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور دیگر چیزوں کے علاوہ فرنیچر بھی تباہ کردیا۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ایسا راوئیہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Image Source: Dawn

رہنما مسلم لیگ (ن) افضل کھوکر کے مطابق ایک طرف وزیراعظم عمران خان کا ایک محل نما عالیشان گھر محض 12 لاکھ روپے میں ریگولرائز ہوجاتا ہے جبکہ ایک قانونی گھر کو توڑ دیا جاتا ہے۔ افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں خطاب میں کہا کہ اگر ہم زمینوں پر قبضہ کرنے والے ہیں تو وزیراعظم عمران خان بھی قبضہ مافیا ہیں۔ اس ہی دوران رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے افضل کھوکھر کو مخاطب کرکے کہا کہ علیمہ خان کا بھی نام لیں۔

جس پر ردعمل کے طور پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کی سیاست سے دور بہنوں پر تنقید کرنا، پاکستان مسلم لیگ کی ایک غلیظ اور گھٹیا سیاست ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں لکھا کہ جب گھٹیا لوگ سیاست میں آجاتے ہیں تو یہ حال ہوتا، یہ یہ انڈوں والی رانی سار دن لوگوں کو بدتمیزی کے لیکچر دیتی ہیں اور خود وزیراعظم کی بہنیں جو سیاست میں بھی نہیں ان پر طعنہ زنی کروا رہی ہے۔ یہ انکی اصل اوقات ہے اور اصلیت۔

معروف صحافی انور لودھی نے اس پر رائے دیتے ہوئے لکھا کہ “عدالت میں بھی ثابت ہوچکا ہے کہ کھوکھروں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا، ن لیگ لگاتار 10 سال پنجاب میں حکومت میں تھی لیکن انہوں نے اس قبضہ گروپ کو پکڑا ہی نہیں، اب جب پی ٹی آئی حکومت نے اربوں کی زمین واگزار کروائی ہے تو مسلم لیگ ن قبضہ مافیا کے پیچھے کھڑی ہوگئی ہے”. شرمناک رویہ

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے کھوکھر برادران کے خلاف منی لانڈرنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہونے کے الزام میں ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا ، لہذا انہیں 2020 میں طلب بھی کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago