مرد کی سب سے اچھی تربیت بیوی ہی کرسکتی ہے، خلیل الرحمان قمر

گزشتہ دنوں خلیل الرحمان قمر نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی۔ جس میں میزبان نے ان سے کیرئیر سمیت  بے وفائی اور محبت سے متعلق کئی سوالات کیے۔

Image Source:The Express Tribune

خلیل الرحمٰن کو عام طور پر ڈراموں میں خواتین کو کم تر یا کم اہمیت کے کرداروں میں دکھانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں عام طور پر ٹاک شوز میں بھی خواتین کیلئے سخت زبان استعمال کرنےپر بھی لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

البتہ وہ ہر بار خود کو خواتین کے حقوق کا علمبردار قرار دیتے رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خواتین کے مضبوط اور بہترین ترین کردار بھی لکھے ہیں۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اسکرپ رائٹر نے مرد کی زندگی میں عورت کے کردار اور میاں بیوی کے تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

خلیل الرحمان کا کہناتھا کہ بیوی سے متعلق مزاحیہ جملے صرف مذاق ہوتے ہیں جب کہ اس کے برعکس  ایک اچھی بیوی اللہ کی نعمت ہوتی ہے اور  میں نہیں مانتا کہ بیوی کے علاوہ کوئی بھی کسی مرد کی تربیت کرسکتا ہے۔

Mard Ki Tarbyat

دوران گفتگو خلیل الرحمان قمر نے شادی شدہ مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں شادی شدہ مرد بھی بہت سی غلطیاں کرتے ہیں، کبھی بھی اپنی بیوی کو یہ جتلانے کی کوشش نہ کریں کہ آپ شوہر ہیں کیوں کہ جب ہم اپنی بیوی کو شوہر بن کر یہ بتانا چاہتے ہیں وہ ہماری تابعدار رہے تو وہاں آپ ناکام ہونے لگتے ہیں

ان کے مطابق شوہر یہ سوچ ذہن سے نکال لیں کہ بیوی ان کے بتائے گئے اصولوں یا باتوں پر چلنے یا عمل کرنے کی پابند ہے۔، بیوی کے سامنے ماں کی طرح ہی ہتھیار ڈال دیں کیوں کہ بیوی بھی ماں جیسی ہی اہم ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جس طرح بیٹے اپنی ماؤں کے آگے کچھ بول نہیں سکتے، سر جھکا لیتے ہیں، اسی طرح بیویوں کے سامنے سر جھکا لیا کریں، کیوں کہ وہ بھی مائیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوی نہ صرف شوہر کو معاونت فراہم کرتی ہے بلکہ وہ مرد کی انفرادیت کو پروان چڑھانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔

ڈراما ساز نے شوہر حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیویوں کا ادب کریں ،ان سے بحث نہ کریں ، انہیں کم نہ سمجھیں ، اگر وہ کبھی کبھی شوہروں کی بےعزتی بھی کرلیں تو انہیں برداشت کرنا چاہیے ۔

دوسری جانب بے وفا کو دی جانے والی سزا سے متعلق خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ’بے وفا کیلئے میری سزاڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو ‘ کی سزا جیسی ہی سزا ہے کیوں کہ بے وفاؤں کو پچھتاوے کی زندگی کی سزا دے کر چھوڑدینا چاہیے، جو آپ کا نہیں اسے آپ بھی بتادیں کہ آپ اس کے نہیں ہیں۔

۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago