آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور ہر عمر کے افراد اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ ذائقہ سے بھرپور اور انتہائی میٹھا ہوتا ہے جس میں وٹامن اور معدنیات کثرت سے پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں لیکن ہم سب ہی آم کھا کر اس کا چھِلکا پھینک دیتے ہیں کیونکہ ہم اس کے چھلکے کے حیران کن فوائد کو جانتے ہی نہیں، آج ہم آپ کو بتائیں گے آم کے چھلکوں میں بھی ڈھیروں فوائد چھپے ہیں۔
محققین نے آم کے چھلکے کے فوائد جاننے کے لیے متعدد تحقیقات کی ہیں، کوئنزلینڈ یونی ورسٹی میں فیکلٹی آف فارمیسی میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق آم کا چھلکا انسانی جسم میں چربی کے خلیے بننے سے روکتا ہے جو وزن کم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا ایک محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ آم کے چھلکے میں بہت سے غذائی عناصر اور وٹامن ہوتے ہیں جو کئی امراض اور صحت سے متعلق مسائل کے علاج میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
آم کا پھل اپنے چھلکے کے ساتھ وٹامن سی، اے، ای، کے اور بی 6 مشتمل ہوتا ہے۔اس میں بڑی مقدار میں اینٹی آکسائڈ مواد پائے جاتے ہیں جن میں سے بعض مواد انسان کو ہر قسم کے سرطان سے بچاتے ہیں۔یہ انسان کو بڑھاپے اور جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کے خلاف توانائی بخشتے ہیں اور مختلف امراض کا سبب بننے والے وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ ذیابیطس کا علاج اور یادداشت کو بہتر بھی کرتے ہیں۔
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آم کا چھلکا کیسے کھایا جائے؟ محققین کہتے ہیں کہ آپ چھلکے کو آم سے اتار کر بھی کھا سکتے ہیں اور آم کے گودے کے ساتھ بھی۔ جیسکہ ملک شیک یا دیگر سوئیٹ ڈش میں آم استعمال کرتے ہوئے اس کا چھلکا نہیں اتاریں۔ اس کے علاوہ آم کے چھلکوں کو اس کے گودے کے ساتھ کچا بھی کھایا جاسکتا ہے یعنی کہ اب جب بھی آم کھائیں تو اس کا چھلکا بھی ساتھ کھائیں تاکہ اس سے جسم مضبوط ہو اورکئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکے۔
آم کے چھلکے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی ہوتی ہیں جس سے جلد کے مسائل دور ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے آم کے چھِلکوں کو پیس کر اگر اس میں دودھ یا پھر عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں بلکہ جھائیاں اور جھریاں بھی دور ہوتی ہیں۔
مذکورہ فوائد کے باوجود آم کا چھلکا بعض لوگوں کے لیے الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔لہذا غذائی ماہرین ہدایت کرتے ہیں کہ پہلے اس کی تھوڑی مقدار کا تجربہ کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے طبی مسئلے سے خود کو بچایا جاسکے۔
علاوہ ازیں، آم کی طرح موسم گرما کا خاص پھل لیچی بھی اپنے چھلکوں میں ان گنت فوائد رکھتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے جلد اور بالوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان چھلکوں میں موجود وٹامن سی جِلد کو صحت اور حسین و جمیل بناتا ہے اور چہرے سے بڑھتی عُمر کے اثرات بھی ختم کرتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…