Categories: پاکستان

کراچی میں دن دیہاڑے نوجوان لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کو شش ، مزاحمت پر لڑکا فرار

یہ شرمناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر (3 جولائی) کو صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا تھاجہاں 2 روز قبل گلی سے گزرتی ہوئی لڑکی  کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے سامنے آنے والے اس ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماسک پہنے ہوئےشخص نے  اپنی موٹرسائیکل پارک کرکے اپنا شارٹس اتار کر ایک راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

man short harass girl

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ اوباش نوجوان کو ٹی شرٹ اور نیکرپہنچے  دیکھا جا سکتا ہے ’ملزم موٹر سائیکل پر آتا ہے اور اپنا نیکر اتار دیتا ہے جیسے ہی لڑکی قریب سے گزرتی ہے تو اس پر حملہ کردیتا ہے۔اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا ہے،لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سایئکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔

ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی، جبکہ ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، دو تھانوں کے ایس ایچ اوز ٹیموں میں شامل ہیں۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قریبی رہائش گاہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا جس کے مکینوں نے بعد میں ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، البتہ  ابھی تک کسی نے ایف آئی آر درج کروانے کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

کراچی ایسٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ  نے  بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مجرم کی گرفتاری کے لیے ٹھوس کوششیں جاری ہیں۔

افسر نے مزید کہا کہ پولیس کو خاتون کی شناخت کے بارے میں کچھ سراغ ملے ہیں اور مشتبہ شخص کی شناخت کا سراغ لگانے کے لیے کوشش  بھی کی جا رہی ہے۔ ‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago