سعودی عرب میں ماہرہ خان کا بولڈ لباس

لولی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ ماہ دسمبر میں سعودی عرب میں ہونے والے عالمی ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرہ خان کے علاوہ  اس  فلم فیسٹیول میں ہمایوں سعید اور دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی جب کہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

Mahira Khan In Bold Dress

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہرہ خان کو سیاہ رنگ کے بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ کسی صحافی سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کے جسم کا اوپر کا حصہ بے لباس دکھائی دیتا ہے۔ مذکوہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی اور ان کے لباس کو مغرب کا فیشن قرار دیا گیا۔

ماہرہ کا یہ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا،مداحوں کا ماننا ہے کہ سعودی عرب میں ماہرہ خان کو ایسا بولڈ لباس پہننے کی ضرورت نہیں تھی۔ وہ ڈھکے ہوئے لباس میں بھی خوبصورت لگ سکتی ہیں لیکن اس لباس میں وہ عجیب لگ رہی ہیں۔ 

بہت سے مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اضافی وزن کی وجہ سے وہ اس نئی لُک میں بالکل بھی ماہرہ خان جیسی نہیں لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی خوبصورت اور شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی، وہ ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ 

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago