گریجویٹ ایگزامینشین میں پاکستانی طالبعلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

حوصلے اگر بلند ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے نوجوان طالب علم سعد عامر نے یہ ثابت بھی کر دیکھایا۔ سعد عامر نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے گریجویٹ ایگزامینشین میں 340 میں سے 339 نمبر حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس بلند حوصلہ نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت اس امتحان میں شرکت کی اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔ایک انٹرویو میں سعد عامر نے بتایا کہ اس گریجویٹ ایگزامینیشن میں نمبر حاصل کرنا اور ریکارڈ بنانا آسان نہیں تھا، اور نہ یہ سب راتوں رات ہوا ہے بلکہ اس کے لئے انہیں سخت محنت کرنا پڑی جب کامیابی نے ان کے قدم چومے۔

Source: Twitter

نوجوان طالبعلم سعد عامر نے اس امتحان میں شرکت کے حوالے سے مزید بتایا کہ اس امتحان کے بارے میں کوئی انہیں درست سمت بتانے والا نہیں تھا، ان کے پاس کسی قسم کی کوئی رہنمائی نہیں تھی، سعد کے مطابق کامیابی کے اس سفر کو طے کرنے کیلئے انہیں نہ صرف انتھک محنت کرنا پڑی بلکہ کئی مشکلات بھی درپیش آئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور محنت جاری رکھی۔ سعد نے اس امتحان کے بارے میں رہنمائی اور نمایاں نمبروں کے حصول کیلئے یوٹیوب کی مدد لی اور اس پر موجود مختلف لیکچرز سے بھرپور معاونت حاصل کی اور بالاخر کامیاب ہوئے۔

سعد امر کا تعلیمی کیرئیر نہایت شاندار ہے اور اپنی چار سال کی تعلیم کے دوران بہترین اسپورٹ مینشپ کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں اور کھیلوں سے متعلق مختلف پروگراموں میں سرگرم بھی رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعد عامر نے کہا کہ اس کامیابی پر تاحال اُن سے کسی حکومتی شخصیت نےرابطہ نہیں کیاہے لیکن وہ پُرامید ہیں کہ وزرات تعلیم شفقت محمود جلدان سے رابطہ کریں گے کیونکہ کسی بھی طالبعلم کیلئےاس طرح بین الاقوامی سطح پر تعلیمی میدان میں اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے : نو سالہ نتالیہ نجم کا بڑا کارنامہ

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ نوجوانوں کی بات کرتے ہیں اور ان کو اسپورٹ بھی کرتے ہیں، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں یہاں تک پہنچ گیا لیکن بہت سے طالبعلم ایسے ہیں جو کامیاب ہونے کے باوجود گمنام ہیں اس لئےضروری ہے کہ حکومتی سطح پر ایسے طالبعلموں کی محنت کو سراہا جائے تاکہ ان کے حوصلے پست ہونے کے بجائے بلند ہوں۔

ہونہارطالبعلم سعد عامر کی اس بہترین کارکردگی پر اقوام متحدہ کی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے سعد عامر کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اس کامیابی پرداد سے نوازا اور کہا کہ وہ اسی طرح اپنی محنت کا سفر جاری رکھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago