نیا سال یعنی 2024 شروع ہو چکا ہے اور ہر سال کے شروع ہوتے ہی لوگ اپنے کچھ اہداف کا تعین کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سال انہیں حاصل کرلیں۔
جاب کرنے والے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بہتر نوکری کی تلاش میں کامیاب ہوں، یا ترقی ملے جب کہ کاروباری پیشہ افراد اپنے کاروبار کو پروان چڑھتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ویسے تو مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا لیکن اجرامِ فلکیات کے ماہرین ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا آنے والا سال کیسا ثابت ہوگا، گو کہ یہ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ کون سے 3 ستارے ہیں جو سال 2024 میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج جدی نئے سال کا وہ پہلا ستارہ ہے جو اس سال دوسروں کے مقابلے میں خوش قسمت رہے گا، وہ چیزیں جو آپ کی 2023 میں نامکمل رہیں، قوی امکان ہے کہ 2024 میں پوری ہوجائیں۔
یہ آپ کے لیے بڑی کامیابی کا سال ہو گا، خاص طور پر مئی کے آخر میں، آپ کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپریل آپ کے لیے خاص طور پر اچھا مہینہ ہوگا۔
قدرت کی طرف سے ملنے والے مواقع اور اشاروں پر دھیان دیں، خطرات مول لیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت کریں، کیونکہ ستارے آپ کے حق میں ہیں۔
صبر اور عزم آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیابی دلانے کے لیے بہت ضروری ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کون کون سے کرکٹرز 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟
برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سال خوش قسمت رہیں گے، مئی کے آخر تک آپ کو کئی مواقع ملیں گے جن کے تحت آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نئے پراجیکٹس کو دریافت کرنے، رسک لینے اور نئے تجربات کو کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
ان سب میں اپنی صحت کو نہ بھلا بیٹھیے گا، کوشش کریں بہترین غذا لیں، جسمانی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ذہن کے ساتھ جسم بھی تندرست رہے۔
جیمینائی، مئی کے آخر سے آپ کو اپنے لیے قسمت کے دروازے کھلتے ہوئے محسوس ہوں گے۔
مشتری (Jupiter) آپ کے ستارے میں منتقل ہو جائے گا جو آپ کو اپنی طاقتور توانائی فراہم کرے گا۔ مئی سے لے کر سال کے اختتام تک، ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات آپ کے حق میں ہے، آپ کو ناقابل یقین مواقع حاصل ہوں گے۔
2024 کو ایک ناقابل فراموش سال بنانے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنے آپ پر بھروسہ کریں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…