لتھوینیا کے شہری کا حیران کن آپریشن،کیلیں، نٹ بولٹ اور اسکروز برآمد

ہم آئے روز دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ اور عجیب غریب واقعات کے حوالے سے سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں، جنہیں جان کر ناصرف حیرانگی ہوتی ہے بلکہ کبھی کبھی تو دماغ دنگ رے جاتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ حال ہی میں لتھوینیا میں دیکھا گیا، جہاں ایک شخص کے پیٹ سے آپریش کے بعد ایک کلو سے زائد وزن کی کیلیں، نٹ بولٹ، اسکرو اور دیگر فولادی اشیاء برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق براعظم یورپ میں واقع بحیرہ بالٹک کے کنارے واقع ملک لتھوینیا کے ایک شہری کو چند روز قبل اچانک پیٹ میں شدید آٹھا، جس پر اسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت کو دیکھتے ڈاکٹروں نے فوراً آپریشن کا فیصلہ کیا، جس میں اس کے پیٹ سے ایک کلو سے زائد وزن کی کیلیں، نٹ بولٹ، اسکرو اور دیگر فولادی اشیاء برآمد ہوئیں۔

Image Source: Unsplash

مذکورہ مریض کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص شراب نوشی کا عادی تھا، تاہم دو قبل اس نے شراب نوشی ترک کر دی تھی۔ جس کے کچھ وقت بعد اسے دھاتی اشیا کھانے کی خواہش پیدا ہوگئی۔ اور پھر اس نے تقریباً روز کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی نٹ، بولٹ، اسکرو کیل اور دیگر فولاد سے بنی اشیاء کھانا شروع کردیں۔ نتیجا یہ نکلا کے یہ تمام اشیاء اس کے پیٹ میں جمع ہوتی ہوگئیں۔

لہذا چند دن گزرنے کے بعد ایک روز مذکورہ شخص کو پیٹ شدید تکلیف کی شکایت محسوس ہوئی، جس پر اسے فوری طور پر کلیپیڈیا یونیورسٹی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، جہاں ابتدائی جراحی کے دوران اس کے پیٹ سے کئی دھاتی اشیا برآمد کی گئیں، جن میں چار انچ طویل لوہے کا ٹکڑا بھی تھا۔ مریض کا مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پاس رکھی ٹرے پر دھاتی نٹ بولٹ اور دیگر پرزوں سے بھر گئی۔

Image Source: Unsplash

اس آپریشن کو لتھوانیا کے مشہور سرجن ساروناس دیالیدیناس نے کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو ایک بہت ہی منفرد اور انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔ تاہم اب مریض بالکل سکون اور اس کی صحت بہتری کی گامزن ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اسپین سے ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں البرٹ سانچیز گومیز نامی نوجوان نے گھر میں لڑائی جھگڑے کے بعد والدہ کو قتل کر دیا بلکہ والدہ کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اسے تھیلے میں بھر کر فریج میں رکھ دیئے تھے، بعدازاں پڑوسی کی شکایت پر مقتولہ ماریہ سولیڈیڈ گومیز کی گمشدگی کی شکایت پر جب پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تو پولیس کو گھر کے فریج سے گوشت ملا۔ جس پر پولیس نے تفتیش کے لیے بیٹے کو حراست میں لے لیا تھا۔

دوران تفتیش ملزم ناصرف والدہ کے قتل کا اعتراف کیا بلکہ بتایا کہ فریج میں موجود گوشت والدہ کا ہے، جسے اس نے ناصرف کھایا ہے بلکہ اپنے کتے کو بھی کھلایا ہے۔ بعدازاں اسے 15 برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

یاد رہے چند روز قبل کولمبیا کی اسمبلی میں کولمبین لبرل پارٹی کے رہنما کارلوس الیجاندرو کی جانب سے ایک بل پیش کیا گیا تھا، جس میں تجویز دی گئی تھی کہ پالتو جانور کی موت پر مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن چھٹی دینا چاہئے تاکہ مالک تمام آخری رسومات اور سوگ منا سکے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago