نوجوان نظر آنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے ،جس طرح جسم کو ترو تازہ رکھنے کے لیے ورزش اور غذا انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اسی طرح کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کا مسلسل استعمال آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا بھی بناسکتا ہے۔ جی ہاں اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ چند مخصوص غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کا بہت زیادہ استعمال آپ کی شخصیت پر قبل از وقت بڑھاپے طاری کردیتا ہے اور آپ اصل عمر سے بیس سال زیادہ کے لگتے ہیں۔ تو آج آپ ایسی چند غذاؤں کے بارے میں جانیں جو آپ کو جلد بوڑھا کرسکتی ہیں۔
چاکلیٹ اور مٹھائیاں
میٹھی اشیاء یا مٹھائیوں کا زیادہ استعمال کسی بھی صورت آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔ اس بات کو سمجھنے کے لیے چینی کس طرح آپ کو جلد عمر رسیدہ بنا سکتی ہے، دو پروٹینز کلوجین اور الاسٹن جو کہ آپ کی جلد کو تازہ اور جوان بناتی ہیں کو سمجھنا ضروری ہے۔ کوئی بھی چیز جو ان دو پروٹینز کو متاثر کرتی ہے اس کا ہماری جلد پر منفی اثر ہوتا ہے اور چینی ان کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کو جھریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو چینی سے دور رہیں۔
تلی ہوئی چیزیں
فرنچ فرائز ہو یا کوئی بھی ڈیپ فرائی چیز، یہ کبھی کبھار کھانا تو ٹھیک ہے، مگر ان کا استعمال معمول بنا لینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ بہت زیادہ درجہ حرارت میں بننے والی ان غذاؤں میں موجود آئل اور چربی انسانی جسم کا حصہ بنتی ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے کا باعث بننے والے مضر اجزاء تیزی سے بننے لگتے ہیں، جبکہ بڑھاپے اور دیگر امراض کا خطرہ الگ لاحق ہوتا ہے۔
پروسیسڈ کاربو ہائیڈریٹس
آپ نے یہ اکثر سنا ہوگا کہ کاربوہائیڈریٹس ہضم ہو کر خالص چینی کی شکل اختیار کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے استعمال سے آپ کی عمر وقت سے پہلے بڑھنا شروع ہوتی ہے اور آپ کی جلد بوڑھی دیکھنے لگتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام کی تمام کاربو ہائیڈ ریٹس نقصان دہ ہیں بلکہ مختلف بیجوں، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ضرور کرنا چاہیے جن چیزوں سے بچنا چاہیے، ان میں سفید ڈبل روٹی، پیسٹریز اور ناشے میں استعمال کی جانے والی کچھ اجناس کو چھوڑ دیں۔
مارجرین
ویسے تو برسوں قبل مارجرین کو مکھن کا بہتر متبادل سمجھ کر ناشتے کا حصہ بنالیا گیا، مگر یہ اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ طبی ماہرین کے مطابق مارجرین میں موجود ٹرانس فیٹ جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتا ہے، آپ کی جلد جتنی نمی سے محروم ہوگی، اتنی تیزی سے جھریاں نمودار ہوں گی اور قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوجائے گا۔ 2001 میں دی جرنل آف امریکن کالج آف نیوٹریشن میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ لوگ جو کہ مارجرین کا روزانہ استعمال کرتے ہیں ان کے چہرے پر جھریاں زیادہ ہوتی ہیں۔اس کی وجہ مارجرین میں پایا جانے والا مخصوص ‘فیٹ’ ہے۔
نمکین غذائیں
کوئی بھی چیز جس میں نمک کی کثیر مقدار پائی جاتی ہو مثلاً نمکین گوشت، سوپ وغیرہ، آپ کی جلد کو خشک بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کی وجہ سے جسم کے خلیوں سے زیادہ مقدار میں مادہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک ہوتی ہے اور جھریاں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔
انرجی ڈرنکس
مزید پڑھیں:پودوں کیساتھ وقت گزاریں، ڈپریشن اور انزائٹی دُور بھگائیں،نئی تحقیق
مانیں یا نہ مانیں مگر انرجی ڈرنکس صحت کے لیے کچھ زیادہ اچھی نہیں، اکثر اس حوالے سے تحقیقی رپورٹس بھی سامنے آتی رہتی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان مشروبات میں بہت زیادہ چینی اور تیزابیت ہوتی ہے، جو کہ دانتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں، جبکہ کیفین اور نمک کی بہت زیادہ مقدار جسم کو پانی سے محروم کرتی ہے، خاص طور پر اگر آپ پانی کم پیتے ہوں تو جلد بڑھاپے کے لیے آپ کو تیار ہوجانا چاہئے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…