پاکستان کے لیجنڈ اداکار مرحوم عمر شریف نے کچھ عرصہ قبل سرور کونین رحمت اللعالمین حضرت محمد صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کی شان میں ایک نعت پیش کی تھی جس کی ویڈیو ان کی اہلیہ نے اب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر عمر شریف کی آواز میں نعتیہ کلام”یہ سب تمہارا کرم ہے آقا” کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکی ہے۔
رواں ماہ 2 اکتوبر کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملنے والے ہر دلعزیز اداکار، کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ہے، جس میں مرحوم عمر شریف جذبات میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم پڑھ رہے ہیں۔ عمر شریف کی آواز میں پیش کی گئی یہ نعت سن کر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو دلوں میں ایک بار پھر ان کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
مرحوم کی بیوہ زرین عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں درودِ پاک بھی لکھا ہے۔ جبکہ ان کی پوسٹ پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے مرحوم عمر شریف کے لئے عقیدت کا اظہار کیا ہے اور دعائیہ کلمات بھی لکھے ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔ اس کے علاوہ ان کے کڑوڑوں مداح بہت ذوق وشوق سے مرحوم عمر شریف کی آواز میں نعتیہ کلام کو سن رہے ہیں اور شیئر بھی رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ ماہ عمر شریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے حالت بگڑنے پر وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔جس پر وفاقی حکومت نے علاج کے لئے علیل اداکار کو امریکا لے جانے کے لئے ائیر ایمبولنس کا بندوبست کیا۔
گزشتہ 26 ستمبر کو جب انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کے لئے پہنچایا جا رہا تھا تو ان کی طبعیت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا اور وہ 4 روز جرمنی کے اسپتال میں داخل رہے کیونکہ انہیں نمونیہ لاحق ہوگیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کو توقع تھی کہ ان کی طبیعت سنبھل جائے گی اور انہوں نے عمر شریف کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
منفرد حس مزاح کے مالک عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔
ان کے انتقال پر صدر ، وزیراعظم کے علاوہ کئی اہم اور نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…