لڑکوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا گروہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کراچی میں بڑی کامیابی، نوجوانوں اور بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آفس بلا کر اسلحہ کے زور پر بدفعلی کرنے والے گروہوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی فیض اللہ کاریجو نے اپنی ٹیم ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک آپریشن کا آغاز کیا، اطلاعات تھیں کی کراچی میں ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتا ہے، ان کے ساتھ بدفعلی کی جاتی اور اس کی ویڈیوز بنالی جاتی ہیں، بعدازاں متاثرہ لوگوں کو ناصرف بلیک میل کیا جاتا ہے بلکہ ان کی ویڈیوز کو بین الاقوامی فحاش ویب سائٹس پر ڈال دیا جاتا ہے۔

Image source: Twitter

اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاروائی کی گئی جہاں دو ملزمان کو اس سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملا اس وقت سامنے آیا جب ایک 15 سالہ لڑکے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کراچی کال سینٹر جابز نامی گروپ جوائن کیا جہاں اس لڑکے سے رابطہ کیا گیا اور اسے انٹرویو کے لئے ڈرگ روڈ پر واقع ایک فلیٹ میں آفس بول کر بلایا گیا۔ جہاں اسعصوم لڑکے کو زیادتی اور بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہی نہیں، بچے کو بعدازاں مجرمان کی جانب سے بلیک میل کیا گیا۔ جس کے بعد لڑکے نے تنگ آکر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا اور اپنی شکایت درج کروائی۔ جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی اور اس مکروہ دھندے سے منسلک دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران حراست ملزمان نے ناصرف 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کا اعتراف کیا بلکہ کئی اور لوگوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا۔

Image Source: Facebook

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی فیض اللہ کھریجو نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کئی موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن میں لڑکوں کی کافی غیر اخلاقی برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Image Source: Facebook

اس دوران متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ جب اس نے گروپ جوائن کیا اور نوکری کے انٹرویو کے لئے گیا تو اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ بعدازاں مجرمان کی جانب سے گروپ ممبرز کی جانب سے ناصرف بلیک میلنگ شروع کی گئی بلکہ ویڈیوز گھر والوں کو بھیجی گئیں۔ ساتھ ساتھ ان مجرمان کی جانب سے وہ ویڈیوز فحاش ویب سائٹس پر بھی ڈالی گئیں۔ جس پر اس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرکے شکایت درج کروائی۔

واضح رہے لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ان کی ویڈیوز فحاش ویب سائٹ پر ڈالنے کا ماضی میں ایک بار بڑا اسکینڈل سامنے آچکا ہیں، جہاں پنجاب کے شہر قصور میں ایک منظّم گروہ کام کررہا تھا جو پچھلے کئی برسوں سے اس گھنونے کام سے وابستہ تھے۔ اس گروہ نے بڑی تعداد میں قصور میں بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بناکر فحاش ویب سائٹس پر ڈالی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago