یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ کا ایک دوسرے کو پروپوز کرنا مہنگا پڑگیا

آپ نے اکثر و بیشتر ڈراموں اور فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کو ایک دوسرے سے پیار اور محبت کے ناصرف وعدے اور دعوے کرتے دیکھا اور سنا ہوگا، بلکہ ایک انتہائی مخصوص انداز میں زمین پر بیٹھ کر ایک اور دوسرے کو شادی کے لئے پروپوز کرتے دیکھا بھی ہوگا۔ اگرچے اس عمل میں عموماً لڑکا مخصوص انداز میں زمین پر پاؤں پر رکھ کر لڑکی کو شادی کے لئے پروپوز کرتا ہے، لڑکیوں کی طرف سے سے یہ عمل شازو نازو ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ لیکن لاہور کی ایک نجی جامعہ ایسا ہی منظر دیکھا، جس میں ایک لڑکی کی جانب سے ایک لڑکے کو یونیورسٹی کے اندر پروپوز کیا گیا، جس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے یونیورسٹی حدود میں ایک دوسرے کھولے عام شادی کے لئے پروپوز کیا گیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں طلباء یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں جہاں ان کے کئی دوست اور ساتھی طلباء بھی موجود ہیں، اس دوران لڑکی مخصوص انداز میں زمین پر بیٹھتی ہے اور پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے لڑکے کو شادی کے لئے پروپوز کرتی ہے، جسے لڑکے کی طرف سے قبول کرلیا جاتا ہے اور وہ لڑکی کو گلے لگا کر خوشی کے ساتھ پروپوزل کو قبول کرلیتا ہے۔

جبکہ وہاں پر موجود طلباء بھی پروپوزل کو قبول ہونے پر خوشی میں نعرے لگاتے ہیں، جوڑے کے اس خوبصورت لمحے کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جوں ہی اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جہاں عوام کی جانب سے تعلیمی اداروں میں اس قسم کی حرکات پر تنقید کا نشانہ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ تک بھی اس واقعے کی خبر پہنچی، جس پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور دونوں طالب عملوں کو جامعہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی، تاہم دونوں ہی حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے ان پر پابندی عائد کردی گئی کہ وہ آئندہ یونیورسٹی یا اس کے کسی بھی کیمپس میں داخل نہیں ہوسکتے ہیں۔

یہی نہیں ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش نہ یونے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اور لڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اب یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر اس وقت کافی وائرل ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی بھی مختلف ویب سائٹس پر نوجوانوں طلباء کے اس فیل کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے تعلیمی اداروں میں اس طرح کے عمل کے باعث معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے کیونکہ تعلیمی ادارے کام کے لئے نہیں بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کی مشہور یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے 4 طلباء کو جامعہ کراچی کی پارکنگ میں نامناسب حرکات کرنے کے الزام میں کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا، بعدازاں طلباء کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے آئی بی اے انتظامیہ کو خط بھی لکھا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago