امیر کا شوق، غریب کی موت بنتے رہ گیا

ہمارے ملک میں یوں تو پارکوں کی تعداد کافی کم ہے۔ البتہ لوگ کئی لوگ شام یا رات کے اوقات میں اپنے کے ہمراہ پارکوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ بچوں کی تھوڑی سیر و تفریح ہوجائے۔ البتہ پارکوں میں ہر طرح کے لوگ جایا کرتے ہیں۔ یعنی امیر و غریب وغیرہ وغیرہ۔ ان پارکوں میں عموماً لوگ واک کی غرض سے بھی آتے ہیں اور کئی لوگ اپنے پالتو جانوروں یعنی کتے، بلیوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں۔ کیونکہ یہ جانور کی بھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ان کو باہر ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومایا جائے۔

البتہ حال ہی میں لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر کافی زیر گردش ہے۔ جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک سفید شلوار قمیص میں ملبوس8،7 سال کی عمر کے غبارے بیچنے والے بچے پر دو ٹرینڈ جرمن شیفرڈ کتے حملہ کررہے ہیں۔ حملہ کرنے والے کتے بچے کو بری طرح زخمی کررہے ہیں اور جہاں بچہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے شیخ کر مدد کو پکار رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتوں کا مالک ان کتوں کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ البتہ جرمن شیفرڈ کتے اس کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے ایک فیملی پارک کے ہیں۔ جو مون مارکیٹ کے قریب میں واقعے ہے۔

اگرچہ وہ غبارے بیچنے والا بچہ جو اس کشمکش میں مبتلا تھا کہ وہ اس کے حملے سے باہر نہیں آرہا تھا اور درد کے مارے چیخ رہا تھا کہ پولیس کو بلائیں اور تاکہ اس کی مدد کری جائے۔ تاہم اب اطلاعات یہ سامنے آرہی ہیں کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے مالک کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، مالک کو فورا گرفتار کرلیا ہے۔ اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں غبارے بیچنے والے بچے کو تمام ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی یہ ویڈیو یہ بات بھی ثابت کرتی ہے کہ اگر اس واقعے کی ویڈیوز منظر عام پر نہ آتی تو شاید یہ معاملہ کہیں گم ہوجاتا اور اس کا مالک آزاد گھومتے رہتا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے بھرپور کارروائی کی اپیل کی جارہی ہے کیونکہ آج یہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ ماضی میں کتنی بار پیش آئے ہونگے اور آگے بھی آسکتے ہیں۔ کیونکہ جانور بحرال پھر جانور ہی ہے وہ کتنا ہی زبردست ٹرینٹ ہو البتہ وہ خطرے کا ایک نشان ہی رہتا ہے اور پارکوں اور سڑکوں پر اس طرح گھومنے کی اجازت ہونی چاہئے یا نہیں ۔ کیونکہ یہ بچے، بوڑھے اور عورتوں سمیت ہر کوئی جاتا ہے ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago