لاہور میں خاتون رکشہ ڈرائیور ہمت اور حوصلے کی اعلی مثال بن گئیں

کہتے ہیں مشکلات اور آزمائش تو ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، انسان کو محض حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، ایک بار حوصلہ آجائے تو پھر کتنی ہی بڑی مشکل ہو اور کتنی ہی بڑی پریشانی ہو، وہ انسان کو پھر روک نہیں سکتی ہے اور نہ ہی اس کے ارادوں کو کمزور کرسکتا ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی خاتون رکشہ ڈرائیور کی ہے، جن پر اچانک مشکلات کا پھاڑ آگرا، لیکن اس پر انہوں نے کسی قسم کی ہمت نہ ہاری بلکہ حوصلوں کو بلند کرکے آگے کی طرف بڑھ گئیں۔

ہمارے مشرقی معاشرے میں گھر کی کفالت کی ذمہ داری عموماً مرد کی ہوتی اور عورتیں بچوں کی دیکھ بھال سمیت گھر کے امور دیکھتی ہیں، لیکن عورت کو اللہ تعالی نے انتہائیٰ مضبوط ترین اعصاب سے نوازا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ عورت ایک مکان کو گھر بناتی ہے اور ضرورت پڑھنے پر گھر کو چلا بھی سکتی ہے۔

ایسا ہی کچھ لاہور کی خاتون رکشہ ڈرائیور کی کہانی ہے، جن کے شوہر کچھ سال قبل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے اور گویا ان پر اچانک مشکل وقت آگیا، کم عمری بیوی ہونے کا غم تو دوسری جانب دو چھوٹے معصوم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بھی آگئی تھی تاہم انہوں نے تمام معاملے کو دیکھتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور بہ ہی عزیز و اقارب سے مشکل میں معاونت کے لئے ہاتھ پھیلائے بلکہ انہوں نے حوصلے سے کام لیا اور لاہور میں رکشہ چلانا شروع کردیا تاکہ مشکل سے ہی سہی لیکن اعتماد کے ساتھ گھر چلا سکیں گی۔ لہذا اب وہ روزانہ رزق حلال کمانے کی خاطر رکشہ چلاتی ہیں اور محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔

خاتون رکشہ ڈرائیور نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھانا چاہتی ہیں، اس کے لئے وہ بہت زیادہ محنت کرتی ہیں تاکہ بچوں کو ناصرف ایک بہتر زندگی دے سکیں بلکہ انہیں پڑھا لکھا کر ان کی آنے والی زندگیوں کو کامیاب بناسکیں لہذا یہ چیز انہیں تھکنے نہیں دیتی اور ان کے حوصلے مزید بلند کرتی ہے۔

روڈ پر رکشہ چلاتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مشکلات سب دیکھتے ہیں مرد اور عورت سب دیکھتے ہیں تاہم خواتین کی مشکلات مردوں کی مشکلات کے مقابلے کافی الگ ہوتی ہیں، لوگ انہیں دیکھتے، عجیب و غریب قسم کے جملے نکالتے ہیں جبکہ سڑک پر رکشہ چلاتے ہوئے ڈرانے کی خاطر غیرضروری طور پر ہارن بجاتے ہیں تاہم انہوں نے اعتماد کے ساتھ جواب میں کہا کہ ” اب مردوں کے ساتھ ایک معاشرے میں رہنا ہے تو ان سے ڈرنا کیسا؟

اس پورے واقعے نے ایک بات ثابت کردی ہے کہ مشکلات اور پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں ، وہ مرد اور خواتین سب دیکھتے ہیں، بس اس سے لڑنے کے لئے حوصلہ اور ہمت پیدا کرنا ہوتا ہے کیونکہ اس کے بعد انسان کے ارادوں کو کوئی بھی چیز روک نہیں کرسکتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago