لمبے گھنے بال کس لڑکی کا خواب نہیں ہوتے ، بالوں کو لمبا کرنے کے لئے خواتین مختلف جڑی بوٹیوں کے ساتھ کئی اقسام کے تیل بھی لگاتی ہیں تاکہ ان کے بال لمبے ، گھنے اور چمکدار لگیں۔ لیکن قدرتی طور پر سب کے بال لمبے نہیں ہوسکتے۔ اس لیے خواتین سیلون کا رُخ کرتی ہیں ،کوئی ہیئر ایکسٹینشن لگوانا پسند کرتی ہیں تو کچھ بالوں میں وِگ لگوا لیتی ہیں اورکسی نہ کسی طرح اپنے حسن کو نکھارنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں اور یوں وہ اپنی من چاہی لمبائی اور کلر کے مطابق ایکسٹینشن لگوالیتی ہیں۔
لاہور کی رہائشی لڑکی مدیحہ نے بھی شادی میں منفرد نظر آنے کے لئے بیوٹی پارلر سے لمبے بالوں کی ایکسٹینشن لگوائی لیکن اس چکر میں ان کو لینے کے دینے پڑگئے اور وہ اپنے اصلی بال بھی گنوا بیٹھیں۔ تاہم متاثرہ لڑکی نے اپنے بال خراب ہونے پر بیوٹی سیلون کے خلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مدیحہ نے شادی کی تقریب کے لیے بال لمبے کرنے کے لیے مقامی بیوٹی سیلون سے ایکسٹینش لگوائی، تقریب کے بعد لڑکی کے بال غیر معیاری کیمیکل کی وجہ چپک گئے، جو بڑی مشکل سے کھولے گئے۔
ایکسٹینشن اتارنے کے عمل میں لڑکی کے اپنے بال ایسے خراب ہوئے کہ دوبارہ ٹھیک نہ ہوسکے۔متاثرہ لڑکی نے بیوٹی سیلون کے خلاف صارف عدالت میں ایک کروڑ ہر جانے دعوی دائر کردیا ،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیوٹی سیلون نے ایسی ایکسٹینشن لگائی کہ میرے اپنے بال تباہ ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ بیوٹی سیلون کے ناقص سامان اور اَن ٹرینڈ عملہ کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوگئی۔ مدیحہ نے عدالت سے استدعا کی کہ بیوٹی سیلون کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کے دعویٰ پر بیوٹی سیلون سے جواب طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف ایک خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔
زاہدہ نامی خاتون نے حدیقہ کیانی بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے پر گلوکارہ کیخلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے، مضر کریموں کے استعمال سے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔
اس تمام معاملے پر حدیقہ کیانی کی جانب سے باقاعدہ موقف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ گلوکارہ نے لکھا کہ ملک بھر میں حدیقہ کیانی سیلون بہترین قسم کے پراڈکٹس کے ساتھ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
حدیقہ کیانی نے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ان کی ایک فرنچائز کے حوالے سے کچھ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس پر وہ اپنے تمام معزز کسٹمرز کو یقین دلاتی ہیں کہ جو بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں، ان میں سے کوئی بھی الزام درست نہیں ہے۔ مذکورہ ٹوئٹ میں حدیقہ کیانی نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ میرے وکیل اور مقامی فرنچائز انتظامیہ آن بےبنیاد دعوؤں کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ساتھ ہی حدیقہ کیانی نے اس دوران تمام کسٹمرز (صارفین) کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…