لاہور میں ٹرین ڈرائیور نے دہی لینے کیلئے چلتی ٹرین کو روک دیا

لاہور میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جس نے تمام سننے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ جی ہاں کیونکہ ایک ٹرین ڈرائیور نے دکان سے دہی خریدنے کے لیے راستے میں چلتی ٹرین کو روک دیا۔ جس کے بعد ٹرین ڈرائیور اور اس کے اسٹنٹ کو منگل کے روز نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور رانا محمد شہزاد نے لاہور کے نواحی علاقے کانا کچے میں دودھ کی دکان سے دہی خریدنے کے لیے مسافر ٹرین کو روکا۔

Image Source: File

اس واقعے کی ویڈیو ایک شخص کی جانب سے ریکارڈ کی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو جلد ہی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کی وجہ سے معاملے کی اطلاع ریلوے حکام تک پہنچی، جس پر پھر ایکشن لیا گیا۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ٹرین کے ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اس کے اسسٹنٹ افتخار حسین نے محض دہی خریدنے کی غرض سے مسافر ٹرین کو ایک مقام پر روک دیا۔ جو انہیں پھر بہت مہنگا ثابت ہوا۔ خبر ہے کہ حکام نے ان دونوں ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن لیا ، جس میں ٹرین ڈرائیور کو دکان سے دہی خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ریلوے کا محکمہ پہلے ہی حادثات، مسافروں کی حفاظت اور کم ہوتی آمدنی کے مختلف مسائل کی وجہ سے کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے۔ چنانچہ وفاقی وزیر نے ایکشن لیتے ہوئے پاکستان ریلوے لاہور انتظامیہ کو ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اس کے اسسٹنٹ افتخار حسین کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر ‏وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا مزید کہنا تھا کہ “اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس نے لاہور کے علاقے رائے ونڈ کی حدود میں ریلوے کراسنگ کو بند کر کے ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔

ایس پی ریلوے پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے ریلوے کی حدود میں ناصرف ویڈیو بنائی تھی بلکہ انہوں نے ویڈیو میں اشتعال انگیز زبان بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس نے ریلوے کراسنگ کو بند کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ برس وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک پولیس اہلکار کی کوشش، حاضر دماغی اور صلاحیت کو خوب سراہا تھا۔ جس کی فرض شناسی نے ایک شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا تھا۔ بعدازاں اس اہلکار کو صدارتی ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک شخص چلتی ٹرین سے نیچے گرتا ہے، جوں ہی پولیس اہلکار کی نظر مذکورہ نوجوان پر پڑھتی تو وہ فوراً اپنی جان کی فکر کئے بغیر بہادرانہ انداز میں نوجوان کی جان بچا لیتا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتی اور لوگ پولیس اہلکار کے بہادرانہ اقدام کو بہت سراہتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago