پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید نے اپنی شادی کی تیاریوں کا آغاز ڈھولکی کی محفل سے کیا ہے۔ اس تقریب میں قریبی دوستوں اور معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی ملاقات 2023 کے ڈرامہ سیریل “جنت سے آگے” کی کامیاب کولیبریشن کے بعد سامنے آئی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان محبت اور کیمسٹری کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
جنوری کے ابتدائی دنوں میں گوہر رشید نے ایک پرسرار سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی تھی جس میں “بسم اللہ الرحمٰن الرحیم”، سال 2025 اور “وارمنگ اپ” لکھا تھا، جس سے مداحوں میں ان کی شادی کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار گوہر رشید نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ گوہر رشید نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ڈھولکی کی پہلی تقریب مومل شیخ اور نادر نواز کی جانب سے منعقد کی گئی۔
ڈھولکی کے موقع پر گوہر رشید سبز رنگ کے کرتا، پاجامہ اور شلوار میں نظر آ رہے تھے جبکہ کبریٰ خان نے سنہری رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا۔
کبری خان اور گوہر رشید کہا ں نکاح کریں گے خبر آتے ہی وائرل
تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ مومل شیخ، شازیہ وجاہت، علی رحمٰن اور شہزاد شیخ سمیت دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مداحوں کی جانب سےاس جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس فنکار جوڑی کا نکاح رواں ماہ سعودی عرب میں ہو گ۔ ان کی شادی ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ ہو گی،
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکار جوڑی کے مداح ان کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…