کیا اداکار نعمان حبیب صبا قمر سے شادی کرنیوالے تھے؟ اہلیہ نے انکشاف کردیا

فلم ‘میں ہوں شاہد آفریدی’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ماڈل واداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی شادی نعمان حبیب سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر اداکارہ صبا قمر سے شادی کرلیتے۔ واضح رہے کہ نعمان حبیب اور عاصمہ نعمان نے 2016ء میں کیریئر کے آغاز میں شادی کی تھی، اس وقت تک عاصمہ نعمان نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا۔ کم عمری میں شادی کرنے کے بعد عاصمہ نعمان نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

حال ہی میں یہ اداکار جوڑی نجی ٹی وی کے کامیڈی شو شریک ہوئی، جہاں دونوں میاں بیوی نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔ عاصمہ نعمان نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید کو عائشہ عمر پسند ہے۔ عاصمہ نعمان نے بتایا کہ اگر ان کی شادی ان کے شوہر سے نہ ہوئی ہوتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی کرلیتے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر صبا قمر کو بہت پسند کرتے ہیں اور اگر ان کی شادی میں ذرا سی بھی دیر ہوجاتی تو ان کے شوہر صبا قمر سے شادی رچالیتے۔

Image Source: Instagram

اسی دوران اداکار نعمان حبیب مسکراتے رہے اور اعتراف کیا کہ انہیں صبا قمر پسند ہیں۔ عاصمہ نعمان نے مزید کہا کہ اگر ان دونوں کی شادی نہ ہوتی تو نعمان حبیب سے کوئی بھی لڑکی شادی کرلیتی کیوں کہ ان کے شوہر بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ رواں برس جون میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت جاری کی تھی۔اداکارہ عاصمہ نعمان نے وضاحتی ویڈیو میں بتایا تھا کہ بعض سوشل میڈیا پیجز پر ان کے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کی خبریں چلائی جا رہی ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عاصمہ نعمان نے شوہر سے علیحدگی اور تشدد کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔

مزید برآں، اداکار نعمان حبیب نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی ہے“ سے کیا تھا جس میں انہوں نے بھولا کا کردار نبھایا تھا۔ اداکاری کے علاوہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں جن کو صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago