Categories: صحت

کیا باورچی خانے میں موجود قدرتی اجزاء سے بیماریوں کا علاج ممکن ہے؟

آج سے کئی سالوں پہلے جب میڈیکل سائنس نے اس قدر ترقی نہیں کی تھی، تب لوگ باورچی خانے میں موجود قدرتی جڑی بوٹیوں سے ہی بڑی سے بڑی بیماریوں کا علاج کرتے تھے۔وقت کے ساتھ ساتھ ان قدرتی اجزاء کی افادیت میڈیکل سائنس نے بھی تسلیم کرلی ہے یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں مختلف بیماریوں کا علاج گھریلو ٹوٹکوں یا قدرتی اجزاء سے کیا جاتا ہے۔

اس لئے آج ہم آپ کو باورچی خانے میں موجود روزمرہ استعمال ہونے والے اجزاء سے بعض امراض میں فوری افاقے کی ایسی تراکیب بتائیں گے جن سے آپ کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔

سونف


سونف بہت ساری ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ تیزابیت میں بہت فائندہ مند ہوتی ہے۔ سونف کو پیٹ کے درد ، الٹی ، تیزابیت ، معدے کا درد اور بدہضمی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کسی کو معدے میں جلن کی شکایت ہو تو وہ ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ سونف بھگو کر رات بھر کے لئے رکھ دے پھر صبح یہ پانی چھان کر پی لت تو ایک ہفتہ روزانہ اس پانی کے استعمال سے معدے کی جلن تیزابیت سب ٹھیک ہوجائے گی۔

لونگ اور چھوٹی الائچی


لونگ اور چھوٹی الائچی کا سفوف منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ان دونوں کو ملا کر اس سفوف بنالیں اور اس کو ہر کھاناکے بعد منہ میں چٹکی بھر رکھیں یا کھانا کھانے کے بعد اسے منجن کی طرح دانتوں پر مل لیں کچھ دن ایسا کرنے سے منہ کی بدبو ختم ہوجائے گی۔

لہسن


لہسن کو علاج کے لیے پہلی قدرتی جڑی بوٹی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کیوں کہ اسے صدیوں سے لوگ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں۔اگر کسی کی کمر میں درد رہتا ہولہسن کے تیل سے مالش کریں ، تیل بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سرسوں کا تیل لے کر اس میں لہسن کا گھٹہ فرائی کرلیں اور سرخ ہونے پر تیل کو چھان کر رکھ لیں جب بھی ضرورت ہو استعمال کریں۔

کالی مرچ


کالی مرچ پٹھوں کے علاج کے لیے  نہایت مفید ہے،اس سے سوزش اور جلن میں کمی ہوتی ہے۔کالی مرچ کاایک چمچ زیتون کے تیل کے دو چمچ کو آپس میں ملالیں،پھر جہاں درد ہو وہاں رات بھر مساج کریں،اسے دو یا تین دن  تک جاری رکھیں،اسی طرح اس کے ساتھ ناریل کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں۔

شہد


شہد کو ہر بیماری کا علاج کہا جاتا ہے، اور اسے ہزاروں سال سے کئی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس میں شامل قدرتی اجزاء ہاضمے کو درست کرنے سمیت نزلہ، زکام، بلغم اور سینے میں درد جیسے مسائل سے نجات دلاتے ہیں، جیسکہ نزلہ، زکام اور فلو کی صورت میں ایک چمچ نیم گرم شہد میں ایک چوتھائی چمچ سفوف دار چینی ڈال کر صبح شام تین دن استعمال کریں، یہ نسخہ پرانی کھانسی کیلئے بھی مفید ہے۔ شہد سے دانتوں کے درد اور سوزش میں بھی افاقہ ہوتا ہے، اس کے لئے ایک چمچ سفوف دار چینی اور پانچ چمچ شہد لے کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔

اوریگانو


یہ ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہوتی ہے، جسے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسے نازبو یا مرزنگوش بھی کہا جاتا ہے۔اس میں بھی لہسن اور پودینے جیسی خاصیات ہیں، جو ہاضمے سمیت دیگر نظام کو درست کرتے ہیں۔ اوریگانو کا تیل مالش اور جوڑوں کے درد سمیت جسم کے دیگر درد کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

20 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago