دو سال قبل اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپر ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘بیوی کو شوہر کو تحفے نہیں دینے چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف تحفے لینےچاہیے’۔
حال ہی میں اس مشہور شوبز جوڑی نے ایک ساتھ انٹرویو دیا۔ اس دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ رشتے کے آغاز میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو کیا تحائف دئیے تھے؟ اس سوال کے جواب میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اُن کی جانب سے صدف کودیا گیا پہلا تحفہ اُنہیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے کیوں کہ وہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا، وہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا، اس دوران صدف کنول نے بتایا کہ شہروز اُنہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں۔
دوسری طرف، صدف کنول نے کہا کہ انہوں نے آج تک شہروز سبزواری کو کوئی تحفہ نہیں دیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا۔صدف نےکہا کہ زیادہ سے زیادہ انہوں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دئیے ہوں گے۔صدف کنول کا میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف گفٹ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اس جوڑے کی پہلی بیٹی ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے۔جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے ہے۔
مزید برآں، شہروز اور صدف کنول نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے درمیان 2019 میں ناروے میں ایک ایوارڈ شو میں پرفارمنس کرنے کے دوران ہی محبت پروان چڑھی تھی۔ دونوں نے بتایا کہ وہ جب ناروے میں ہونے والے ایوارڈ شو کے لیے ریہرسل کر رہے تھے تب پہلی مرتبہ ان کے درمیان رومانوی جذبات پیدا ہوئے۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد جب وہ پاکستان آئے تو انہوں نے صدف کنول کو بتا دیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔اداکار نے بتایا کہ اس وقت ان کے حالات خراب چل رہے تھے، اس لیے انہوں نے صدف کنول کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگی، وہ ہر بات اور جذبے میں خالص ہیں، وہ کبھی کچھ نہیں چھپاتیں، ان کی سچائی ہی انہیں سب سے زیادہ پسند آئی۔
مزید پڑھیں: شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش، جوڑی نے بیٹی کا نام رکھ دیا
یاد رہے کہ گزشتہ برس صدف کنول ازدواجی زندگی سے متعلق اپنے دئیے گئے بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوئیں تھیں۔ صدف نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔ان کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا،کچھ صارفین نے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے لئے تعریفوں کے پل باندھے جب کہ بعض صارفین نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…