کہتے ہیں کہ اپنی زندگی سے خوش وہی رہ سکتا ہے جوخود خوش رہنا چاہے اس کا تعلق اندرونی خواہش سے ہے نہ کہ بیرونی عوامل سے،یعنی کوئی بھی بیرونی عناصر(مثلا آپ کا کوئی قریبی دوست ،کوئی رشتہ دار یا دوستوں رشتہ داروں کی محافل) آپ کو خوش نہیں کر سکتے اگر آپ خود خوش نہیں رہنا چاہتے۔
زندگی کی دوسری ضروریات کی طرح اپنی خوشی کی وجوہات و مواقع بھی انسان کو خود تلاش کرنے پڑتے ہیں کیونکہ مصائب، مشکلات اور غم اس زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔لہٰذا غموں کو ہروقت خود پر حاوی رکھنا اور زندگی سے مسلسل شکوے شکایات رکھنا ایک انتہائی منفی طرز عمل ہے جو اگر مستقل رہے تو آپ کو کئی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کی طرف لے جاسکتا ہے۔
تو آئیے آج ہم کو خوشگوار زندگی کے 12 ایسے عملی اُصول بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔
انسان کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ بےشمار نعمتوں کو محسوس ہی نہیں کرتا۔جیسکہ آپ کے جسم جس کا ہر عضو مکمل اور کارآمد ہے، آپ کے والدین، خیال رکھنے والے بھائی بہن ، مشکل میں مدد کو آنے والے دوست و احباب ،اچھی نوکری، کشادہ گھر وغیرہ ۔۔۔ یہ فہرست بہت طویل ہوسکتی ہےاگر آپ شمار کرنا شروع کریں۔
خوش رہنے کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کسی مقصد کے تحت گزاری جائے۔اپنی ذمہ داریوں سے وقت نکال کر روزانہ دن کا کچھ حصہ اس مقصد کے حصول میں صرف کیجیئے۔ یہ با مقصد گزارا گیا وقت آپ کو نہ صرف اندرونی طور پر راحت پہنچائے گا بلکہ کامیابیوں کے طرف بھی لیکر جائے گا۔
اپنی زندگی کو اپنے اصولوں کے تحت گزاریں۔ جو لوگ آپ سے مخلص ہیں ان کی رائے اور مشوروں کو ساتھ رکھیں مگر فخر و غرور اور نمود و نمائش سے اپنا دامن بچا کر رکھیں۔
مسکراہٹ آپ کے ذہنی تناؤ سے نجات میں مدد کرسکتی ہے، اگلی بار جب آپ اداس محسوس کررہے ہوں تو مسکرانے کی کوشش کریں۔ایک اچھا موقع ہے کہ آپ کا موڈ بہتر ہوجائے گا۔مسکراہٹ آپ کے دماغ کو متحرک کرتا ہے جو آپ کی جذباتی حالت پر اثر انداز ہوتے ہیں یعنی یوں سمجھیں کہ مسکراہٹ قدرتی اینٹی ڈپریسنٹ ہے۔
ورزش دماغی اور جسمانی صحت کے لیئے نہایت ضروری ہے۔ یہ ورزش آپ کسی قریبی پارک میں یا گھر میں کسی ایسی جگہ جہاں تازہ ہوا اور روشنی کا گزر ہو وہاں کر سکتے ہیں۔
روزانہ دن کا کوئی ایک وقت ایسا ضرور ہو جب تمام گھر والے ایک ساتھ بیٹھیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ لگائیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کی اسکرین سے اجتناب برتیں چاہے وہ آپ کے سیل فون کی ہو یا ایل ای ڈی کی۔
خوشگوار زندگی کے اصول میں سے ایک اہم اصول یہ بھی ہے کہ دن میں ایک بار کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔ یقین جانیں دوسروں کے کام آنے یا کسی کی مشکل دور کرنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔
خوشگوار زندگی کا ایک بہترین گُر یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں سے توقعات رکھنا چھوڑ دیں۔اپنے حصے کا کام کریں اور صرف اللہ سے اجر کی امید رکھیں۔
بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلیں۔ بچوں کی معصوم باتیں محض 5 منٹ میں ہی آپ کی ساری دماغی الجھنیں رفع کردیں گی۔
یکسانیت سے انسان بیزار ہوجاتا ہے۔اس کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اندر اور آس پاس کی چیزیں تبدیل کریں۔ مثلاً فرنیچر کی ترتیب بدل دیں، گھر میں نئے پودے لائیں ،خود سے کوئی پینٹنگ یا کرافٹ بنا کر اپنے کمرے میں لگائیں۔ماحول کی تبدیلی دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
اسکول یا کالج کے دوستوں کو فون کریں اور پرانی دلچسپ یادیں تازہ کریں۔اس سے آپکی زندگی کے وہ لمحات پھر سے تروتازہ ہوجائیں گے جو معاش و معاشرت کے بوجھ تلے سوکھ چکا ہے۔ اپنی زندگی کا خوشگوار ترین دن یاد کریں۔
مزید پڑھیں: مسکرائیں اور صحتمند زندگی پائیں، مسکرانے کے چند حیرت انگیز فوائد
باغبانی ایک دھیمی، طبعی اور صبر آزما سرگرمی ہے جو ایک تیز رفتار زندگی میں پرسکون لمحات کی فراہمی آسان بناتی ہے۔اس حوالے سے حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ڈپریشن اور انزائٹی کو دُور بھگایا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…