خلیل الرحمان قمر نے صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان کی حمایت کردی

مشہور ومعروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر شوہر سے متعلق بیان پر ماڈل صدف کنول کی حمایت میں سامنے آگئے، کہتے ہیں انہوں نے بہروز سبزواری کو فون کرکے اتنی خوبصورت سوچ پر صدف کنول کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ایک انٹریو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہے، جس میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں میزبان فضہ شعیب سے بات کرتے ہوئے اداکارہ صدف کنول نے فیمنزم اور شوہر سے متعلق ایک بیان دیا، جس نے الیکڑانک اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں کچھ لوگوں نے جہاں اداکارہ کے بیان خوب سراہا، تو کئی نامور شخصیت سمیت کئی لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم ان کی حمایت میں اب مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر بھی سامنے آگئی، اس موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کی ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ جب صدف کنول نے دوران انٹرویو یہ بات کی تو میں نے شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کو فون کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدف کو میری طرف سے پیار دینا اور مبارکباد بھی دینا کیوں کہ صدف نے بہت خوبصورت بات کہی ہے۔

Image Source: Instagram

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہی شام مجھے ایک چینل پر بیپر کے لئے بلایا گیا، تو ایک خاتون نے ماڈل صدف کنول کے بیان کو اس طرح بیان کیا، جیسے انہوں نے کوئی جرم کیا ہو۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ بیٹی کو یہ یاد رکھنا کہ یہ میرے باپ کا جوتا ہے، وہ اسے ملزمہ بنا دیتا ہے؟ یا بیوی کا یہ یاد رکھنا کہ یہ میرے شوہر کی شرٹ ہے اور ضرورت پڑنے پر بیوی وہ شرٹ اپنے شوہر کو لاکر دیتی ہے، یا شوہر کی کوئی ذمہ داری پوری کردیتی ہے، تو کیا اس سے وہ اپنے شوہر کی ملازمہ ہوجاتی ہے؟

Image Source: Naya Daur

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مطابق جب کوئی مرد جب کسی عورت سے شادی کرتا ہے، تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے ملکہ کی طرح رکھے، انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا، جب میں نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ جھاڑو دی، برتن دھوئے، آج بھی اکثر اپنا ناشتہ خود بناتا ہوں، اس کی دالیں چنیں ہیں، میری بیوی میرے موزے نکالے گی اور جب ضرورت پڑے گی، میں بھی اس کے موزے نکالوں گا۔ کیوں یہ کام کرنے سے کسی کا مرد یا عورت ہونا واضح نہیں ہوتا ہے، زندگی اس ہی طرح چلتی اور یہ محبت ہے۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر خاتون سماجی کارکن پر برس پڑے

ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے ہم محبت پھیلنے دیں، اور اس کو رشتے کو بیان کردیں، ہم اسے ایک کنٹریکچوئل کیپسٹی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل ماڈل سبیکا امام نے صدف کنول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کپڑے استری کرنے یا جوتے اٹھانے میں کوئی برائی نہیں ہے، ہر انسان کا پیار کرنے کا انداز اور خیال رکھنے کے طریقے اپنے اپنے ہوتے ہیں، وہ آپ اس کی اچھائی سمجھیں یا اس کا پیار لیکن ایک عورت کی دنیا یہاں شروع ہوکر یہاں ختم نہیں ہوتی ہے۔ جیسا کہ مسس سبزواری کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago