کراچی میں موسلادھار بارشیں ،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادلوں کا راج رہا، بادل برستے رہے اور سڑکیں تالاب بن گئیں جس کے بعد شہریوں کے لیے سفر کرنا عذاب بن گیا ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر،  اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش  کا پانی جمع ہوگیا۔

بارشوں کے بعد سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔بڑے بڑے گڑھے حادثات کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ بارش کے بعد سڑکوں کا براحال ہے۔ نیپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اورایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں۔

Image Source: File

شہر قائد کی اس صورتحال پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اےکو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم  کا مزید کہنا تھا کہ موسلادھار بارشوں سےعوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کردی ہے، عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں،  وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف  کا  کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات  کیے جائیں۔

دوسری جانب، موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مزید بارش برسانے والا سسٹم شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے کراچی میں آئندہ چند گھنٹوں میں مزید تیز بارش کا امکان ہے۔۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ ،بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتاہےجب کہ کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے صبح 6 سے 11 بجے تک کراچی میں بارشوں کے اعدادو شمار جاری کردئیے۔ جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 126.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس 88 ، مسرور بیسں 53 اور نارتھ کراچی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اولڈ ائیرپورٹ 35.6 اور  یونیورسٹی روڈ پر 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago