کراچی میں پہلی بار رولر اسکٹس پولیس فورس کی تعیناتی

کراچی ميں اسٹريٹ کرائم کو قابو کرنے کیلئے نئی فورس تیار کر لی گئی ہے یہ پولیس فورس رولر اسکٹس پہن کے تنگ گلیوں میں گشت کرے گی۔

محکمہ پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی جرائم پیشہ سرگرمیوں کے سدباب کے لئے تنگ گلیوں میں گشت کرنے کے لئے پولیس کی یہ “اسکیٹنگ فورس” تشکیل دی ہے۔

Image Source: YouTube

یہ نئی پولیس فورس ان تنگ گلیوں اور راستوں کے لئے بنائی گئی ہے جہاں پولیس موبائل کی رسائی ممکن نہیں ہو پاتی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئی پولیس فورس کے ذریعے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہوسکے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنگ جگہوں پر مجرموں کا تعاقب کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن رولر اسکیٹس کے ذریعے مشتبہ افرادکا تعاقب کرنے اور ان کو پکڑنے میں پولیس کو مدد ملے گی۔

Image Source: YouTube

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم میں تربیت یافتہ 20 مردو خواتین مسلح اہلکار شامل ہیں اور ان اہلکاروں کی تعیناتی کے بارے میں تمام متعلقہ عہدیداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ رولر اسکیٹس پولیس فورس جلد ہی شہر میں جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لئے آلہ کار بن جائے گی۔

اس حوالے انہوں نے مزید بتایا کہ شہر کے مختلف حصوں میں متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنگ گزرگاہوں اور جگہوں کی نگرانی کے لئے یہ طریقہ اختیار کریں۔

بظاہر رولر اسکیٹس پولیس فورس ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس حوالے سے محکمہ پولیس کو سڑکوں کی حالت زار کو بھی مدنظر رکھنا چاہئیے کیونکہ شہر کراچی میں سڑکوں کی بدحالی ایک خاص مسئلہ جس پر حکام شاذو نادر ہی توجہ دیتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی اور پاکستان کے بہت سے دوسرے شہروں کی تقریباً 75 فیصد سڑکیں ناقص اور ٹوٹی پھوٹ کا شکار ہیں۔ درحقیقت کئی علاقوں میں تو صورتحال اس سے بھی بدتر ہوگئی ہےاور تباہ حال سڑکوں کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔

Image Source: YouTube

بلخصوص شہر قائد میں رواں سال مون سون کی بارشوں نےسڑکوں کو مزید خراب کردیا ہے۔ ان تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کراچی کی سڑکیں اس نئی پولیس فورس کی اسکیٹنگ کے لئے موزوں رہیں گی۔

بلاشبہ عالمی وباء کورونا وائرس نے پورے ملک میں انتشار اور خوف وہراس کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ خاص طور پر کراچی کے رہائشیوں کے لئے، دیکھا جائے تو اس وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں یہ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ نئی اسکیٹنگ پولیس فورس تنگ راستوں اور گلی گلی گشت کرسکے گی جس سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ممکن ہوپائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago