شادمان ٹاؤن کا نالہ اہل کراچی کیلئے موت کا کنواں بن گیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارشوں کے بعد  ٹوٹی سڑکوں پر جمع پانی، گٹر اور نالوں کے کھلے منہ کئی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پیش آنے والے حادثے پر موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں جا گری، باپ اور دو سالہ بچی کو زندہ بچالیا گیا تھا، جبکہ خاتون اور دو ماہ کا بچہ حادثے میں لقمہ اجل بن گئے۔ خاتون کی لاش نکال لی گئی تھی جبکہ دو ماہ کے بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

اس خاندان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے اور وہ شادمان ٹاؤن کے قریب ایک عشائیے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

Image Source:File

اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی سمیت امدادی رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، اس دوران بچی کو زندہ حالت میں نکال لیا گیا جبکہ خاتون کی لاش کو ایک گھنٹے بعد نکال لیا گیا تھا، نالے میں گرنے والے بچہ تاحال لاپتہ ہے۔

Image Source:File

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 8 بجے کا وقت تھا جب خاندان نالے کے کھلے حصے میں گرا، اس کی چھوٹی بیٹی موٹر سائیکل کے پیٹرول ٹینک پر بیٹھی ہوئی تھی اور جب وہ نالے میں گر رہی تھی تو باپ نے جلدی سے اسے پکڑا اور جان بچانے کے لیے سڑک پر پھینک دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث نالہ اور سڑک برابر ہوگئے تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سوار کو نالے کا اندازہ نہیں ہوسکا۔ بعد ازاں لوگوں نے اس شخص کو بچالیا تاہم پانی کا دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے خاتون اور بیٹا ڈوب گئے۔

Image Source: File

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سڑک پر روزانہ کی بنیاد پر آنے جانے والے لوگ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ یہاں ہر وقت اندھیرا رہتا ہے اور اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کرتیں جبکہ یہ نالہ بھی طویل عرصے سے زیر تعمیر ہے اور  پولیس کا کہنا ہے کہ نالے پر حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیاہے۔ تاہم،اس واقعے پر ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ رات گئے تک ریسکیو ٹیمیں بچے کو تلاش کرتی رہیں اور نالے میں پانی کے تیز بہاؤ کےباعث دشواری کا سامنا رہا اور ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد خاتون کی لاش برآمد ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، تاہم بچے کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ دنوں موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی کےمختلف علاقوں کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں۔ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر،  اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش  کا پانی جمع ہوگیا۔نیپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اورایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کی اس صورتحال پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago