کراچی میں ڈاکٹروں کو کلینک میں لوٹ لیا گیا، ویڈیو وائرل

دو روز قبل کراچی میں ڈکیتی کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا، جس میں ڈاکٹرز کو ان کے اپنے کلینک میں گھس کر نقدی سمیت قیمتی مصنوعات سے محروم کردیا گیا۔ واردات میں میں ایک نوجوان ملزم سمیت بزرگ بھی شامل۔ملزمان ڈاکٹر کے پاس بطور مریض بن کر چیک اپ کے لئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی حالیہ مثال کراچی کے علاقے عزیز میں واقع ایک ڈینٹل کلینک کی واردات ہے۔ اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ جس میں ایک نوجوان ملزم اور بزرگ کو ڈاکٹروں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Image Source: Screengrab

وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان بحیثیت مریض ڈاکٹر کے کمرے میں موجود ہیں، جہاں بزرگ ملزم ڈاکٹر کو اپنے مسائل سے آگاہ کر رہا ہے۔ اس دوران بزرگ مریض ساتھ آنے والے شخص کو کچھ اشارہ کرتا ہے، جس پر نوجوان ملزم فوراً پستول نکال کو خبر دار کر دیتا ہے۔

اس کے برعکس فوٹیج میں اگر ڈاکٹر کی جانب سے دیکھا جائے تو وہ ان اشاروں اور ردِعمل سے بالکل لاعلم ہے، بزرگ ملزم اسے اپنی تکالیف کے بارے میں بتا رہا ہوتا ہے اور ڈاکٹر ایک پیپر پر تمام چیزوں کے حوالے سے لکھ رہا ہوتا ہے۔ جوں ہی ملزم ڈاکٹر کو خبر دار کرتا ہے، ڈاکٹر ایک لمحے کے لئے سکتے میں چلے جاتے ہیں۔ اس دوران ایک اور ڈاکٹر کمرے میں راخل ہوتے ہیں، ملزمان انہیں بھی بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیتے ہیں۔ جس کے بعد ملزمان کو کلینک سے قیمتی اشیاء اکھٹا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں موجود ڈاکٹر اپنی فوراً حاضر دماغی کا استعمال کرتا ہے اور چھید نما چیز میں فوراً وہاں پر موجود نقدی کو ڈال دیتے ہیں۔ جبکہ ملزمان ڈاکٹروں کو ڈراتے اور دھکماتے ہیں اور کلینک میں موجود تمام قیمتی اشیاء کو ڈاکٹر کے لیپ ٹاپ کے بیگ میں جمع کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ بعدازاں ملزمان کاروائی مکمل کرنے کے بعد قیمتی اشیاء اور نقدی کو باآسانی لوٹ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو جاتے ہیں۔

اس طرح کی وارداتیں کراچی میں کوئی نئی نہیں ہیں، ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں البتہ حالیہ عرصے میں جرائم کی وارداتوں میں واضح ہوا ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال سے کئی ہزار افراد بےروزگار ہوئے ہیں، غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا جو افراد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ بھی غلط راستے کو چن کر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ہم آئے روز سوشل میڈیا پر اس طرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں کہ نامعلوم ملزمان شہریوں سے راہ چلتے لوٹ کرتے ہیں اور انہیں ان کی نقدی ، موبائل فونز دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں، یا شہر میں موجود قیمتی گاڑیوں کو ان کی بیٹریوں اور پینل سے محروم ہونا بھی کوئی نئی بات نہیں رہی ہے۔ تاہم اس صورتحال میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کا کردار نہایت مایوس کن قرار دیا جا رہا ہے۔ شہری سڑکوں پر خوف وہراس میں چلتے ہیں لیکن افسوس حکومت کی جانب سے کوئی حکمت عملی دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔

Image Source: Facebook

یاد رہے رمضان المبارک لوٹ مار کی واردات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں میاں بیوی کو دن دہاڑے ملزمان کی جانب سے گھر کے باہر لوٹ لیا جاتا ہے۔ یہ واردات دیگر وارداتوں کے مقابلے میں اس لئے انوکھی تھی کہ ملزمان میں خاتون بھی شامل تھیں۔

خیال رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کے ساتھ واردات کی کوشش کی گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار نے ڈکیٹی پر مزاحمت کی، تو ڈاکوؤں کی جانب سے جواباً کم سن بیٹی کے سامنے والد کو گولی مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago