کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کی حدود میں گاڑیاں چوری کرکے لانگ ڈرائیو پر نشے کی پارٹیاں کرنے والے خاتون سمیت تین ملزمان کا گروہ گرفتار، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ شک کی بنیاد پر ایک ہنڈا سٹی گاڑی کو روکا تو انکشاف ہوا کہ تینوں گاڑی میں سوار ملزمان نشے میں دھت ہیں اور تینوں اس وقت چوری کی گاڑی میں سوار بھی ہیں۔ جس پر فیروز آباد پولیس نے ملزمان کی گاڑی کی تلاشی لی، جس میں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور آئس سمیت دیگر منشیات برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہ رخ ولد افتخار، وجاہت ولد جمال اقبال اور خاتون ملزمہ سمیرا احسان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان تینوں ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب یہ تینوں ملزمان چوری شدہ ہنڈا سٹی گاڑی رجسٹریشن نمبر اے جے ایچ 632 میں سوار لانگ ڈرائیو پر جارہے تھے، جس کو پولیس نے شک کی بنیاد پر روکا تو معلوم ہوا کہ تینوں ملزمان نشے دھت ہیں اور چوری کی گاڑی میں سوار ہیں جس پر پولیس نے گاڑی کی تلاش کی تو اس میں سے ناجائز اسلحہ اور آئس سمیت دیگر منشیات برآمد ہوئی ساتھ چوری شدہ ہنڈا سوک گاڑی کو تینوں ملزمان کی جانب سے بریگیڈ تھانے کی حدود سے چوری کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے مزید بتایا کہ یہ تینوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کیا کرتے تھے جس کے بعد یہ تینوں ملزمان نشے کی پارٹیاں کرنے کے لئے لانگ ڈرائیو پر جایا کرتے تھے جہاں تینوں ملزمان آئس سمیت دیگر منشیات استعمال کرتے تھے۔ بعدازاں ملزمان چوری شدہ گاڑیوں کو فروخت کردیا کرتے تھے اور حاصل شدہ پیسوں سے دوبارہ منشیات خرید کر پارٹی کیا کرتے تھے۔
پولیس کی جانب سے دیگر فراہم کردہ معلومات کے مطابق تین میں سے دو ملزمان شاہ رخ اور وجاہت کا تعلق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے ہے جبکہ خاتون ملزمہ کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ہے۔ ملزم شاہ رخ اس قبل بھی سال 2016 اور 2017 میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ جبکہ یہ گروہ تقریباً 8 سے 10 ملزمان پر مشتمل ہے لہذا پولیس کی جانب سے تینوں ملزمان پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…