Categories: صحت

کمر کے درد کا علاج کیسے کریں؟ ماہرین نے بتادیا

روز مراح روٹین ہم سے بیشتر افراد کو کمر درد کا سامنہ کرنا پڑتا ہے . لیکن کیا آپکو معلوم ہے کے کمر كے درد کا علاج اب ممکن ہے. عام طور پر اس درد کا آغاز پسلیوں کے نیچے سے ہوتا ہے اور یہ کولہے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔شروع میں یہ درد زیادہ شدت اختیار نہیں کرتا، لیکن اگر وقت گزرنے کے ساتھ اس کا علاج یا اس درد کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Kamar Ke Dard Ka Ilaj:کمر کے درد کا علاج

ہر فرد میں کمر درد کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، کچھ افراد کو زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ بعض افراد کو کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق کمر کے درد کو نظر انداز کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کام اور جسمانی توانائی کو متاثر کرتا ہے، ماہرین اس درد سے نجات کے لئے کیا مشورہ دیتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

کمر درد کا علاج کیسے کریں؟

Image Source: Unsplash

وٹامن ڈی کی کمی

Image Source: Unsplash

ماہرین صحت کے مطابق اگر اُٹھتے بیٹھتے وقت آپ کو کمر میں درد محسوس ہوتا ہے اور ہڈیوں سے آواز بھی آتی ہے تو جان لیں کہ آپ کو وٹامن ڈی کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے کمر درد ہونا ایک عام بات ہے۔اس درد سے مستقل نجات کے لئے کالے تِل کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرلیں اور روزانہ کم سے کم دو چائے کا چمچ کالے ِتل کا استعمال کریں، اس کے استعمال سے آپ کی کیلشیم کی کمی پوری ہوگی اور جسم سے کیلشیم ضائع نہیں ہوگا اس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔

سپلمنٹس

Image Source: Unsplash

ماہرینِ صحت کے مطابق کمر درد کے علاج کے لئے میگنیشیم سپلمنٹس کا استعمال سے جسم کے پٹھے پُرسکون رہتے ہیں اور درد میں کمی آتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی کوئی اچھا میگنیشیم سپلمنٹ استعمال کیا جائے۔

اُٹھنے بیٹھنے کا انداز

Image Source: Unsplash

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن بھر بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ بنا جھکے بیٹھیں اور بنا کندھوں کو جھکائیں چلیں تاکہ آپ کی کمر کی ہڈی پر زور نہ پڑے اور اس میں درد نہ ہو، ایکٹو رہنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے ورزش کو زندگی کا حصہ بنالیں۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں پیدل چلنے کے فائدے کیا ہیں؟

سگریٹ نوشی سے گریز

Image Source: Unsplash

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے  افراد میں ریڑھ کی ہڈی کے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کمر درد کا خطرہ چار فیصد تک بڑھ جاتا ہے، کیوں کہ سگریٹ میں پایا جانے والا نیکوٹین ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو کمزور کردیتا ہے جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ اہم غذائیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔لہٰذا ضروری ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کر کے ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ کمر درد کے خطرات کم ہوجائیں۔

مخصوص ورزشیں

Image Source: Unsplash

ماہرین کے مطابق یوگا سمیت زمین پر پیٹ کے بل لیٹ کر کی جانیوالی ورزشیں کمر درد کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔پیٹ کے مسلز کو مضبوط بنانے سے کمر کو سپورٹ ملتی ہے جس سے کمر درد کی شدت میں کمی آتی ہے اور اس سے بچاؤ بھی آسان ہوجاتا ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago