کابل دھماکہ میں بچ جانے والی 3 گھنٹے کی آمنہ دعاؤں کی منتظر

افغانستان کے درالحکومت کابل میں پیش آیا ایک دہشتگردی کا ایک انتہائی المناک واقعہ۔ جس میں ایک اسپتال کے میٹر نیٹی ہوم میں حملہ کرکے کے 24 کے قریب حاملہ خواتین، نو مولود بچوں اور دیگر اسپتال میں موجود خواتین کو ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ کئی افراد زخمی اور زیر علاج ہیں۔

انہی زیر علاج میں ایک 4 روز کی معصوم آمنہ بھی ہے۔ جب حملہ ہوا اس وقت اسکی پیدائش کو صرف تین ہی گھنٹے گزرے تھے ۔ حملے میں اس کی سیدھی ٹانگ پر دو گولیاں لگیں تھیں۔ جبکہ بدقسمتی سے اسکی والدہ نادیہ اس حملے میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھی۔ آمنہ اس وقت ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کا یہ خیال ہے کہ شاید آمنہ کی جان بچانے کے لئے، آمنہ کی ٹانگوں کو اسکے جسم سے علیحدہ کرنا پڑھ جائے۔

آمنہ کی ایک قریبی رشتہ دار نے بی بی سی کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا، کہ آمنہ کی والدہ(نادیہ) اس حملے میں ماری جاچکی ہے، آمنہ کا بڑا بھائی اور بڑھی بہن ہے۔ حملے کے وقت آمنہ صرف تین گھنٹے کی تھی۔ زخمی آمنہ کی متاثرہ ٹانگ کا اب تک ایک آپریشن ہوچکا ہے البتہ دو اور ابھی باقی ہیں۔

البتہ جوں جوں یہ خبر اور آمنہ کی تصاویر میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وہیں پھر دنیا بھر سے معصوم آمنہ کے لئے محبت بھرے پیغامات اور جلد صحتیابی کے لئے بھی دعائے کی جارہیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال میں حملے کی وقت 26 کے قریب حاملہ خواتین موجود تھیں۔ جن میں گھنٹوں جاری رہنے والی فارئرنگ کے نتیجے میں 11 خواتین ہلاک، 5 زخمی ہوئیں جبکہ دوران فارئرنگ 3 خواتین عورتیں ڈیلیوری روم میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھیں۔

بعدازاں حملے کے بعد میڑنیٹی میں موجود 18 بچوں کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں چار روز کی آمنہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے یہ حملا اس وقت کیا گیا ہے جب رواں سال فروری کے مہینہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین معاہدہ طے پایا گیا تھا اور اور چالیس سالہ جنگ ختم ہونے اور افغانستان میں مستقل امن کی امید تصور کی جاری تھی۔

ہم آمنہ کی جلد صحتیابی اور آچھی صحت کے لئے دعا گو ہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago