پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان کے بیٹے جنید صفدر اتوار کے روز لندن میں عائشہ سیف خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی نائٹس برج کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع 5 اسٹار ہوٹل دی لینسبورو میں ہوئی۔ جس میں نامور شخصیات نے شرکت، اس پُروقار تقریب کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ ہم نے شادی کی چند تصاویر اپنے صارفین کے لئے اسٹوری میں شئیر کی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں ان کے نانا سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب میں شرکت کی۔ دونوں شخصیات نکاح کے وقت جنید صفدر کے برابر میں بیٹھے دکھائی دیئے۔ جبکہ جنید صفدر کے والدین مریم نواز اور کیپٹن صفدر شادی میں شرکت نہیں کر سکے۔ کیونکہ رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز پہلے ہی اعلان کرچکی تھیں کہ وہ حکومت سے اس تقریب کے لیے لندن جانے کی اجازت کی درخواست نہیں کریں گی۔
اس سلسلے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نکاح کی تقریب کی تصاویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ، “اللہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے”۔ شادی کے دوران مریم نواز اور محمد صفدر ، جو دونوں لاہور میں رہتے ہیں ،بیٹے کے ساتھ شادی میں ویڈیو کال پر حصہ رہے۔
ابھی تک ، یہ تو معلوم نہیں ہوا سکا ہے کہ سابق وزیراعظم کے نواسے جنید صفدر نے شادی میں زہب تب کیا ٹکسڈو کہاں سے بنوایا تھا ، البتہ دلہن کا لہنگا ایک بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیا تھا۔ اگرچے اس کے علاوہ ، دلہن کے بارے میں ابھی تک زیادہ معلومات نہیں ہیں ، لیکن ان کے والد سیف الرحمن خان ہیں ، جن کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہیں۔ وہ 1997 میں میاں نواز شریف کی دوسری مدت کے دوران احتساب بیورو کے چیئرمین تعینات ہوئے تھے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے اور جنید صفدر کے انکل علی ڈار کی جانب سے بھی ٹوئیٹر جنید صفدر کے لئے مبارکبادی پیغام جاری کیا گیا، شادی کے موقع پر لی گئی اپنی اور جنید کی ایک تصویر بھی شئیر کی۔
واضح رہے شادی کے مقام کے باہر میاں محمد نواز شریف کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا، جوکہ بظاہر پاکستان تحریک انصاف کے حامی دکھائی دیتے تھے ، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی۔ اگرچے دونوں فریقین کے درمیان کچھ ناخوشگوار معاملات بھی دیکھے گئے تھے لیکن صورتحال قابو میں رہی اور معاملا کنٹرول سے زیادہ باہر نہ ہوا۔
خیال رہے کچھ عرصہ قبل ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں واقع اپنے پارک لین کے فلیٹ میں کافی وقت گزار رہے ہیں۔ جہاں وہ ناصرف سیاسی اور پارٹی امور دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ خاندانی امور پر بھی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جس میں ان کے نواسے جنید صفدر کی شادی بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ خوبصورت اور دلفریب شخصیت کے مالک جنید صفدر کے لئے لڑکی پسند کرنے سے لیکر شادی کے تمام معاملات خود سابق وزیراعظم نے انجام دیئے ہیں۔
یاد رہے جنید صفدر کا نام پہلی بار مرکزی خبروں میں اس وقت سامنے آیا تھا، جب لندن میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے وہ الجھ پڑے تھے۔ جبکہ حال ہی میں کشمیر الیکشن کی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں گالف کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ بادشاہوں کا کھیل ہے۔ بعدازاں مریم نواز نے بھی عمران خان کے بچوں پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کا نواسا ہے، اس کی کسی یہودی کی گود میں پرورش نہیں ہوئی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…