عموماً بڑھاپے میں داخل ہونے کے بعد بالوں میں سفیدی آنا شروع ہوجاتی ہے لیکن اب تو نوجوانی میں ہی کئی افراد کو بالوں میں سفیدی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بالوں کا سفید ہونا عمر کا تقاضہ ہوتا ہے لیکن جوانی میں بالوں کا سفید ہوجانا بعض اوقات کسی بیماری کی وجہ بھی ہوسکتی ہے۔اسی ضمن میں ماہرین نے چند اہم وجوہات کی طرف نشان دہی کی ہے جو ممکنہ طور پر بالوں کی سفیدی کا سبب بنتی ہیں۔
:ذہنی تناؤ
زندگی میں ہر فرد کو تناؤ کا سامنا ہوتا ہی ہے مگر دائمی تناؤ نیند کے مسائل، انزائٹی، کھانے کی اشتہا میں تبدیلی اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔حالیہ تحقیقی رپورٹس میں تناؤ اور بالوں میں قبل از وقت سفیدی کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہے۔اگر اچانک بال سفید ہونے لگے ہیں تو اس کی وجہ تناؤ کا شکار رہنا بھی ہوسکتا ہے اور اس پر قابو پانے سے بالوں کی رنگت بحال ہونے کا کسی حد تک امکان ہوتا ہے۔
:تمباکو نوشی
بالوں کی قبل از وقت سفیدی اور تمباکو نوشی کے درمیان بھی تعلق موجود ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں 30 سال کی عمر سے قبل بال سفید ہوسکتے ہیں۔تمباکو نوشی سے خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بالوں تک خون کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے اور بال گرنے لگتے ہیں۔اسی طرح تمباکو میں موجود زہریلے مواد سے بھی بالوں کی جڑوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بال جلد سفید ہوجاتے ہیں۔
:جنک فوڈ
طبی ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے کم عمری میں بالوں پر سفیدی چھانا شروع ہوجاتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان صحت بخش غذا کا استعمال کریں، صحت بخش غذا میں موجود کیلشیئم، وٹامن ڈی تھری، کاپر، زنک اور آئرن بالوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔
:جینز
بالوں کی سفیدی میں جینز اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر جوانی میں بال سفید ہو رہے ہیں تو ایسا ممکن ہے کہ آپ کے والدین یا دادا دادی کے بال بھی جوانی میں سفید ہوگئے ہوں، یہ جینیاتی اثر نسل در نسل منتقل ہوسکتا ہے۔آپ جینز کو تو نہیں بدل سکتے تو ایسی صورت میں بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے انہیں کلر کیا جاسکتا ہے۔
:آٹو امیون امراض
آٹو امیون امراض میں جسم کے مدافعتی خلیات صحت مند خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، بالخصوص بالوں کے خلیات پر یہ حملہ ہوتا ہے۔اس حملے کے نتیجے میں بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
:تھائی رائیڈ امراض
ہارمونز میں تبدیلیاں تھائی رائیڈ مسائل کا باعث بنتی ہیں، جس کے نتیجے میں بھی بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔تھائی رائیڈ اگر بہت زیادہ یا کم فعال ہو تو جسم بالوں کی رنگت کے لیے ضروری خلیات کو کم بنانے لگتا ہے۔
:وٹامن بی 12 کی کمی
جوانی میں بالوں میں سفیدی کی ایک وجہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔یہ وٹامن جسمانی توانائی کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما اور رنگت کے لیے بھی اس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ہمارے جسم کو خون کے صحت مند سرخ خلیات کے لیے بھی وٹامن بی 12 کی ضرورت ہوتی ہے، یہ خلیات بالوں سمیت پورے جسم میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں، اس وٹامن کی کمی سے بالوں کے خلیات کمزور ہوتے ہیں جس کا نتیجہ قبل از وقت سفیدی کی شکل میں نکلتا ہے۔
کیا بالوں کی سفیدی کی روک تھام ممکن ہے؟
اگر بالوں کی سفیدی کسی بیماری کا نتیجہ ہے تو اس کے علاج کی صورت میں بالوں کی رنگت دوبارہ بحال ہوسکتی ہے مگر اس کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ وٹامن بی 12 کی کمی دور کرنے سے بھی بالوں کی رنگت بحال ہوسکتی ہے جبکہ تناؤ کی روک تھام سے بھی ایسا ممکن ہے مگر بہت زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…