جہاں ملک بھر میں بجلی کی اضافی قیمتوں اور دُگنے بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں وہیں اداکاروں کی جانب سے بھی اس کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستانی معروف اداکارہ و ٹی وی شو ہوسٹ جوریریہ سعود نے پاکستان بھر میں بڑھتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں حیران کن اضافے پر تنقید کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کردی۔پاکستان بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملاکر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی ہے،
اسی مسئلے پر جویوریہ سعود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک جملے پر لپسنک کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں سنائی دینے والا جملہ پنجابی زبان میں ہے جس کے معنی ہیں ’ایسا لگ رہا ہے کہ جو اس مہینے سانس لی ہے اس کا بل بھی اس میں شامل کردیا ہے۔‘
مہنگائی کی ستائی عوام نے جویریہ سعود کی اس پوسٹ کا رخ کیا اور اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’سانس لینا چھوڑنا پڑیگا 1مجھے تو یہ لگتا ہے۔‘
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…