پاکستانی فلمسازوں کو اپنا ٹیلینٹ کو منوانے کے لئے مختلف ممالک کے فلم فیسٹول کا رخ کرنا پڑتا تھا لیکن اب پاکستان میں بھی بین الاقوامی معیار کے فلمی میلے کی شروعات ہونے جارہی ہے، پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے ملک کے نوجوان فلمسازوں کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ شارٹ فلم فیسٹول کا آغاز کردیا۔
نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹول (این اے ایس ایف ایف) کے نام سے شروع کئے جانے والے اس پروجیکٹ کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ مختصر دورانیہ کی فلموں کے ذریعے مثبت انداز سے پاکستان کی عکاسی کرسکیں۔
ملک کی تاریخ میں یہ اپنے نوعیت کا پہلا فلم فیسٹول ہے جس میں نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے برؤے کار لاسکیں گے۔ آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام اس شارٹ فلم فیسٹول کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے کہ وہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی مختصر دورانیے کی فلمیں تیار کریں نیز جیتنے والوں کو دنیا کے بہترین فلم بنانے والے اداروں میں اسکالر شپ سے بھی نوازا جائے گا تاکہ وہ بہترین اداروں میں کی فلم بنانے کی پروفیشنل تربیت حاصل کریں اور پھر فلم سازی کے زریعے اپنے ٹیلینٹ کا لوہا منوا سکیں۔
آئی ایس پی آر کے تحت شروع ہونے والے اس فلم فیسٹول کو متعارف کروانے کا مقصد مختصر دورانیےکی فلموں کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا کے سامنے پاکستان کا اچھا پہلو سامنے آسکے۔
اس شارٹ فلم فیسٹول کی تعارفی تقریب میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ مشہور و معروف شخصیات نے بطور اس پروجیکٹ کے سفیر کی حیثیت سے شرکت کی جن میں ہمایوں سعید ، ماہرہ خان ،گل شیر خان ، بلال عباس ، اقراء عزیز ، وہاج علی ، زارا نور عباس ، فرحان سعید اور ایوب کھوسہ شامل ہیں۔ اس تقریب کے شرکاء نے پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو بین الاقوامی سطح پر منظر عام پر لانے کے لئے آئی ایس پی آر کے اس اقدام کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے زیر انتظام اس شارٹ فلم فیسٹول کا فائنل اگلے سال اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ جبکہ کامیاب ہونے والے 15 خوش قسمت نوجوانوں کو مستقبل میں بطور فلم ساز اپنےخوابوں کو پورا کرنے اور انہیں حقیقت کا روپ دینے کا بہترین موقع بھی مل سکے گا۔
علاوہ ازیں، نوجوان فلم سازوں کے لئے اس شارٹ فلم فیسٹول کے حوالے سے تمام تر معلومات آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…