اسلام آباد میں پہلی ہندو عبادت گاہ کی تعمیر کا آغاز

پاکستان نے اپنے اور بھارت کے بیچ فرق واضح کردیا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت، جہاں نہ اقلیتیں محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی عبادات گاہیں محفوظ ہیں وہیں دوسری طرف پاکستان ہے جو ناصرف مسلمانوں بلکہ اپنے ملک میں مقیم تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو برادری کے پہلے مندر کی سنگ بنیاد رکھ دی گئ۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر تاریخ میں پہلی بار کی جارہی ہے۔ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی باقاعدہ تقریب منگل کے روز ہوئی، جس کا افتتاح پاکستان تحریک کے رہنما اور پارلیمنٹری سیکرٹری آن ہیومن رائٹس لال چند ملاھی نے کیا۔

شری کرشنا مندر کی تعمیر کے لئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہندو پنچایت کو اسلام آباد کے پوش علاقے ایچ – 9 میں تقریباً 20000 اسکوائر فٹ کے قریب زمین سال 2017 میں نیشنل کمیشن فور ہیومین رائٹس کے احکامات پر جاری کی گئی تھی۔ البتہ ضروری قانونی کاروائی مکمل نہ ہونے ی وجہ سے اس مندر کی تعمیر دیری آئی۔

شری کرشنا نامی مندر کی تعمیر میں کل لاگت کا تخمینہ تقریباً دس کروڑ روپے تک لگایا ہے۔ یہ ہندو برادری کے چند بڑے مندروں میں سے ایک مندر ہوگا۔ جہاں ہندو برادری آزادانہ طور پر اپنی مذہبی رسومات اور عبادات سر انجام دیں سکیں گے۔

مندر کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور پارلیمنٹری سیکرٹری آن ہیومن رائٹس لال چند ملاھی کا کہنا تھا کہ جہاں بھارت ایک طرف کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور مسلمانوں کو ان کی عبادت گاہوں تک جانے سے روک رہا ہے وہیں پاکستان میں ہندو برادری اسلام آباد میں شری کرشنا مندر تعمیر کر رہی ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کی پالیسی ہے کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد میں میں اس مندر کی تعمیر کا سارہ خرچ حکومت آٹھائے گی اور جس کا فلحال تخمینہ دس لاکھ لگایا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago