انڈسٹری میں زیادہ ترلوگ دھوکے باز ہیں، اُشنا شاہ کا انکشاف

ڈرامہ سیریل ‘میرے خوابوں کا دیا‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبصورت اور باکمال اداکارہ اُشنا شاہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ ببیاک تبصروں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔اب انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں شوبز انڈسٹری کی پول پٹیاں کھولتے ہوئے اکثریت کو ‘دھوکے باز’ قرار دیدیا ہے۔

اُشنا شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی، جس میں لکھا کہ کیا میں آپ لوگوں کو انڈسٹری کا کوئی راز بتاسکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ دھوکے باز ہیں، زیادہ تر چیزیں نظر کا دھوکا ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر انہوں نے مزید لکھا کہ ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن بیشتر اوقات جب کسی چیز کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے تو یے کم صلاحیت والےمفاد پرست اسے سراہتے ہیں۔ یہ دھویں اور آئینے کی طرح ہے۔ یہ پی آر (تعلقات عامہ) ہے۔اس طرح جامع حکمت عملی کے ساتھ ایک بیانیہ ترتیب دیکر  ہجوم کو اسکی پیروی پر لگایا جاتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ صرف ایک چیز ہی دھوکا نہیں تقریباً سب کچھ ہی دھوکا ہے اور یہ شو بزنس  کی دنیا میں ہر جگہ پھیل چکا ہے۔ چاہے وہ فلمیں ہوں، ٹی وی، فلاحی کام ہوں یا کھیل۔ دھوکہ دہی کے مقابلے میں صداقت کا تناسب افسوسناک اور قدرے مایوس کن ہے۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘بشر مومن‘ ، ‘بَلا’ ، ‘بندھے اک ڈورسی‘ کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ عام زندگی میں بھی اپنی بے ساختہ گفتگو اور بغیر لگے لپٹی بات کہہ دینے کے لیے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی شوبز کی رنگینوں کے پیچھے چھپے کڑوے کسیلے سچ کہتی رہتی ہیں جس پر انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔وہ یہ بات بخوبی جانتی ہیں کہ اپنے لیے کیسے بولنا ہے اور اپنی رائے پر کیسے ڈٹے رہنا ہے۔جب معروف ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت حسین کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر اداکاروں کی جانب سے پوسٹیں شیئر کی گئیں تھیں تو انہوں نے بھی ٹوئٹ کی تھی جو کافی وائرل ہوئی۔اس ٹوئٹ میں انہوں نے عامر لیاقت کی اچانک موت پر سوشل میڈیا صارفین پر شدیدغم وغصے کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے امید ہے وہ اب سکون میں ہوں گے۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ اُشنا شاہ نے اپنے لئے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا جو کہ پروفیشنل گولفر حمزہ امین ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے حمزہ امین کیساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن دیا کہ کیا آپ میرے محافظ بن سکتے ہیں؟ خیال رہے کہ حمزہ امین نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ان کے والد تیمور حسن امین ایشیا پیسفک گلف فیڈریشن کے چیئرمین ہیں حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ جبکہ اُشنا شاہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں کے ذریعے ملکی ، مذہبی و معاشرتی مسائل کو ناصرف اجاگر کرتی ہیں بلکہ ان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کرتی دیکھائی دیتی ہیں۔وہ جانوروں کے تحفظ فراہم کرنے کے لئے آواز اٹھاتیں ہیں اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی سفیر کے بھی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago