بھارت سے اغواء اور فروخت ہونے والی خاتون کا اہلخانہ سے 40 سال بعد رابطہ

ایک خاتون جنہیں پہلے نئی دہلی میں فروخت کیا گیا اور پھر انسانی سمگلروں کے ہاتھوں پاکستان سمگل کیا گیا وہ بالآخر سوشل میڈیا کے ذریعے 40 سال بعد اپنے اہل خانہ سے مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم مغنی ​​نامی خاتون کی ایک ویڈیو رواں ماہ کے شروع میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اصل میں ہندوستان کے شہر مراد آباد سے تعلق رکھتی ہے اور انہوں نے اپنے علاقے کا نام بھی بتایا۔

Image Source: Screengrab

متاثرہ خاتون کے بھائی محمد اکرم نے دی پائنیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ”میں چونک گیا۔ وہ ابتدائی طور پر اپنی بہن کو نہیں پہچان سکا تھا لیکن جو تفصیل اس نے گاؤں اور اپنے خاندان کے بارے میں دی، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ میری سب سے بڑی بہن ہے،”۔

محمد اکرم نے مزید کہا کہ وہ تقریباً بھول چکے تھے کہ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے۔ انہوں نے یاد کیا کہ تقریباً 40 سال پہلے جب وہ چھوٹا بچہ تھا، تو اس کی بہن منی لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کے والد نے تقریباً دو سال تک اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ ناکام ہوگئے، تو انہوں نے اسے مردہ سمجھ لیا تھا۔

یہ کہانی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان سے بہت مشابہت رکھتی ہے، جس میں سلمان خان پاون کمار چترویدی کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو منی کو اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملانے کے لیے پاکستان کا سفر کرتا ہے۔

Image Source: Screengrab

کراچی میں بھارتی میڈیا کو بذریعہ واٹس اپ کال انٹرویو میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ’’ان کے چچا انہیں دہلی لے گئے تھے اور پھر انہیں ایک شخص کو بیچ دیا تھا۔ میں ان کے ساتھ گئی کیونکہ میں انہیں جانتی تھی، لہذا انہوں نے کہا کہ وہ مجھے دہلی لے جائیں گے اور چند دنوں میں مجھے واپس لے آئیں گے،‘‘۔

بعدازاں خاتون نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں سجاد حیدر سے شادی کی جس نے اسے بچایا۔ شادی کے بعد مغنی خاتون​​نے کہا کہ اس نے اپنا نام بدل کر بشریٰ رکھ لیا تھا۔

اس موقع پر متاثرہ خاتون منی نے کہا کہ “میں اب خوش ہوں۔ میرے چار بچے ہیں۔ لیکن میں ہمیشہ اپنے خاندان — اپنے والد، بھائیوں اور بہنوں سے ملنا چاہتی تھی۔ میں نہیں جانتی، لیکن مجھے اپنے علاقے اور ہمارے گھر کے آس پاس رہنے والے لوگوں کے بارے میں چیزیں یاد ہے،‘‘

مزید پڑھیں: مردہ سمجھا جانے والا شخص 47 سال بعد گھر واپس آگیا

بھارت میں موجود بھائی اکرم کا کہنا تھا کہ ” ہم تقریباً ہر روز ٹیلی فون پر بات کرتے ہیں۔ بات چیت گھنٹوں جاری رہتی ہے اور ہماری آنکھوں میں آنسو آتے ہیں۔ ’’وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری بہن کے لیے ویزا جاری کریں تاکہ وہ ہم سے ملنے ہندوستان آسکیں۔‘‘

بلاشبہ سوشل میڈیا کے توسط سے دنیا سکڑگئی ہے اور اب کسی بچھڑے ہوئے کیلئے اپنوں کو ڈھونڈنا ممکن ہوگیا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک انوکھی ملاقات کے خوب چرچے وئے جس میں ایک بیٹے 70 سال بعد اپنی بچھڑی ہوئی ماں سے مل پایا ہے۔ بنگلہ دیشی شخص کی اپنی 100 سالہ ماں سے ملاقات کے موقع پر ماحول ناقابل یقین ہوگیا جب ماں نے اپنے بیٹے کو 70 سال بعد گلے لگایا۔ ماں بیٹے کی کئی عشروں کے بعد ہونے والی اس ملاقات کے مناظر دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے گاؤں کے لوگوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago