بھارتی خاتون کا خود سےشادی کرنے کا اعلان، ہنی مون کیلئے گووا جائیں گی

دنیا میں ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے ، ہر کسی کے سوچنے کا انداز جداگانہ ہے اور ہر انسان دوسرے سے کچھ منفرد کام کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگوں کے عجیب و غریب اور حیرت انگیز کام سوشل میڈیا پر ان کے مشہور ہونے کی وجہ بن رہے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ نوجوان لڑکی نے بھی ایک عجیب وغریب کام کرنے کی ٹھانی ہے، اور دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے دراصل اس نوجوان لڑکی نے خود سے شادی کرنے کا انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشما بندو نامی بھارتی لڑکی نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا وینیو اور تاریخ  بھی طے کر لی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی 11 جون کو شیڈول ہے اور اس میں تمام رسمیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کی جائیں گی۔

Image Source; Facebook

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں شروع سے ہی اکیلے زندگی گزارنے کی خواہش رہی ہے وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔ اس لیے انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔

مزید پڑھیں: شادی کے موقع پر دولہا نے طیش میں آکر دلہن پر تھپڑ برسادئیے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شادی سے میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ عورت اہمیت رکھتی ہے، میرے والدین بہت کھلے ذہن کے مالک ہیں اور انہوں نے مجھے اس شادی کے لیے دعائیں دی ہیں۔ کشما کے مطابق وہ اس شادی میں اپنے ساتھ غیرمشروط محبت کرنے کا عہد کریں گی اور تمام عمر اپنا خیال رکھیں گی ۔ انہوں نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے کہ میں شادی کے بعد خود کو ہنی مون پر گووا لے کر جائیں گی۔درحقیقت خود سے شادی کرنے کے عمل کو سولوگیمی، آئٹوگیمی، یا سیلف میرج کہا جاتا ہے اور حالیہ برسوں میں خاص طور پر امیر خواتین میں اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اسے اب تک نہ تو کسی ملک کے قانون نے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کسی سماجی اصول نے، لیکن پھر بھی کئی خواتین اور چند مردوں کی جانب سے ایسا کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ، پڑوسی ملک میں شادی بیاہ کے حوالے سے عجیب وغریب واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی بھارتی ریاست تام ناڈو میں رامیا نامی خاتون نے اپنے سسرال میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ خاتون ایک مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھی اور ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی۔شادی سے قبل اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلاء بنانے کا اصرار کیا تھا۔شادی کے بعد دونوں میاں بیوی میں اس معاملے پر جھگڑا بھی ہوا تھا تاہم شوہر نے اسے یقین دلایا تھا کہ وہ جلد بیت الخلاء کی سہولت والا مکان کرائے پر لے گا۔ اسی پریشانی کے باعث خاتون سسرال کے بجائے اپنے والدین کے گھر رہتی تھی۔ تاہم ، ایف آئی آر خاتون کی والدہ نے الزام لگایا ہےکہ شوہر کے گھر بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے ان کی بیٹی پریشان تھی اور یہی خودکشی کی وجہ بنی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

1 month ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

1 month ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

3 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

3 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago