بھارتی صحافی کشمیری بچوں کو ورغلانے میں ناکام، پاکستان سے اظہارِ محبت

بھارتی صحافی کو کشمیری بچوں سے پاکستان کے خلاف بات کرنا مہنگا پڑ گیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بھارتی صحافی نے جب کشمیری بچوں سے پاکستان کے خلاف بات کی تو کشمیری بچے پھٹ پڑے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی کشمیری بچوں سے کہہ رہا ہے کہ اگر بھارتی فوج پیچھے ہٹ گئی تو پاکستان آکر آپ پر بمباری کرے گا، آپ جانتے ہیں کہ اس طرح پاکستان میں بیٹھنا مشکل ہے۔ بھارتی صحافی کی طرف سے اظہار تشویش کے جواب میں ایک لڑکے نے اعتماد کے ساتھ کہا “پاکستان اور چین ہمارے ساتھ ہیں”۔ بھارتی صحافی نے بچوں کو ورغلانے کی کوشش کی تاہم بچوں نے ’’ہم لیکر رہیں گے آزادی‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

Image Source: Twitter

اس ویڈیو میں ان کشمیری بچوں نے پاکستان و چین کی تعریف کرتے ہوئے محبت جبکہ بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔ ان کشمری بچوں نے بھارتیوں سے واپس چلے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان اور چین کو ساتھی قرار دیا۔

گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔95 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

گورنر چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ بندوق سے لیکر ٹینک تک استعمال کرکے بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔

اس وائرل ویڈیو پر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 70 سال سے زیادہ گزر گئے بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کشمیری بچوں کا پیغام سنیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کے اگر بھارت اگلے 70 سال بھی یہ کوشش کرتا رہے تو کامیاب نہیں ہوگا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کشمیری بچوں کی پاکستان سے محبت پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ان جذبات کو شکست نہیں دے سکتی ، ان معصوم بچوں کی بہادری اور عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ،اللہ انہیں سلامت اور محفوظ رکھے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ خدا کی قسم ، ان بچوں کو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ الحمدللہ ،آج کشمیر کے بچے بھی پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوجی نے پیسوں کی خاطر معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا

خیال رہے کہ کشمیر کی آزادی اور پاک بھارت کے درمیان اس تنازعے پر پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد کی بنیاد پر تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالتا رہا ہے۔ تاہم ، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دینا چاہتا اور کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور ہندوستان دونوں کشمیر کے کچھ حصے پر قابض ہیں۔ دریں اثنا ، مقبوضہ کشمیر میں اکثر جعلی مقابلے ہوتے ہیں جہاں بھارتی فورسز نوجوان اور بوڑھے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے قتل کر دیتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago