پڑوسی ملک بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑا تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں چُپ بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کرڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن نے 20 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی شادی سے ایک دن قبل مسائل اس وقت پیدا ہوئے، جب جوڑے اور ان کے اہل خانہ ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوئے جس میں معاملات اس وقت تک ٹھیک رہے جب تک دولہا اور دلہن ایک ساتھ رقص کر رہے تھے لیکن جب دلہن کا کزن ڈانس فلور پر ان کے ساتھ شامل ہوا اور اس نے دولہا اور دلہن کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کیا تو دولہا ناراض ہوگیا۔ دولہے نے دلہن اور اس کے کزن کو دھکا دیا، اس کے بعد کیا ہوا یہ واضح نہیں ہے لیکن دلہن کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ دولہے نے اسے تھپڑ مارا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دلہن کے والد اس بات پر ناراض ہوئے کہ دولہے نے ان کی بیٹی کو تھپڑ مارا اور اسے اور اس کے اہل خانہ کو ہال سے نکل جانے کو کہا جس کے دلہن نے اپنی شادی منسوخ کردی۔ اس کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے اس کی شادی اس کے کزن کے ساتھ طے کی، دلہن نے اپنے اہلخانہ کے اس فیصلے کو مان لیا۔ دریں اثنا، دولہے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دلہن کے گھر والے وہ 7 لاکھ روپے کی رقم واپس کریں جو اس کے خاندان نے شادی کی تیاریوں اور تقریبات پر خرچ کیے تھے۔
گزشتہ دنوں شادی کے دن فلمی طرز کا ایک انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں بن بلائے آشنا نے عین وقت پر انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں زبردستی سندور لگاکر سبھی کو حیران کر دیا تھا۔ عین شادی کے دن یہ واقعہ اس قدر تیزی سے رونما ہوتا ہے کہ دولہے سمیت کسی کو بھی کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تاہم جب لڑکی کے گھر والوں کو اندازہ ہوتا ہے تو وہ لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: دولہا دولہن کا شادی میں غیر حاضر مہمانوں سے انوکھا انتقام
کہتے ہیں پیار میں دھوکہ ملنے پر محبت کرنے والےالگ الگ طریقے سے اپنا غصہ نکالتے ہیں اور دھوکہ دینے والے سے انتقام بھی لیتے ہیں۔ انتقام کی آگ میں بعض لوگ تو ایسی حرکتیں بھی کر بیٹھتے ہیں جو کسی فلمی سین سے کم نہیں ہوتیں جبھی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…