بھارتی شخص نے 10 روپے کے سکوں کے عوض 6 لاکھ روپے کی کار خرید لی

نایاب اور نادر اشیاء جمع کرنا تو اکثر لوگوں کا مشغلہ ہوتا ہے۔ کوئی ڈاک ٹکٹ جمع کرتا ہے تو کوئی سکے۔ کسی کو کرنسی نوٹ جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے تو کسی کو کتب جمع کرنا اچھا لگتا ہے اور تو اور بعض لوگ قیمتی پتھر جمع کرنے میں بھی مگن رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی شخص نے 10 روپے کے سکے جمع کرکے 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شخص نے 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی خرید لی، اس نے یہ سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرم پوری میں کار ڈیلر شپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے ان کے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا رکھا۔ کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہے جہاں کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں بدلنے کے لئے گاہکوں کو پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کئے۔

Image Source : File

انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے کافی درخواستوں کے بعد بھی سکے نہیں لئے اور بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کے پاس سکے گننے کے لئے اتنے لوگ نہیں ہیں۔ جب یہ شخص کار خریدنے گیا تو شروع میں کار ڈیلر نے بھی پس و پیش کی تاہم اس کے عزم دیکھتے ہوئے انہوں نے 6 لاکھ کے سکے وصول کرلئے۔

Image Source: File

اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ کہنا بجا ہوگا کہ ریز گاری بھی بڑے کام کی ہوتی ہے، اس سے قبل بھی بھارت میں ایک نوجوان نے 3 سال تک ایک ایک روپیہ جمع کیا اور بالا آخر اپنے خواب کو پورا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کی ہیوی بائیک خریدنے میں کامیاب ہوگیا۔ سکوں کی شکل میں موجود ڈھائی لاکھ روپے ایک وین میں لاد کربائیک کے شو روم پہنچائے گئے جنہیں ٹرالی کی مدد سے شو روم کے اندرمنتقل کیا گیا۔

یہی نہیں، ان سکوں کو گننے میں شو روم کے 5 ملازموں اور بائیک کے شوقین شخص کے 4 دوستوں نے حصہ لیا۔ سکوں کی گنتی مکمل ہونے میں 10 گھنٹے لگے۔ بائیک شوروم کے مالک کا کہنا تھا کہ میں اتنی بڑی تعداد میں سکے لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا لیکن نوجوان کا شوق دیکھ کر مجبور ہونا پڑا کہ میں سکوں کی شکل میں ڈھائی لاکھ روپے قبول کرلوں۔ اس نوجوان کی کہانی سوشل میڈیا کی زينت بنی تو تیزی سے نہ صرف وائرل ہوئی بلکہ لوگوں نے اس کی بہت تعریف کی کیونکہ جس طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے اسی طرح ایک ایک پیسے کو جوڑ کر اس نوجوان نے اپنی خواہش کو پوری کیا۔

ہم اکثر ہی سنتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور نہ ہی عمر کی کوئی قید۔ ایسا ہی ایک انوکھا شوق کراچی سے تعلق رکھنے والے ادھیڑ عمر شخص کو بھی ہے ،جو پرانی اور نئے ماڈلز کی “کھلونے “والی گاڑیاں جمع کرتے ہیں۔ یہ کوئی عام کھلونا گاڑیاں نہیں بلکہ ان کے پاس میچ باکس ، ہاٹ ویلز فراری کے علاوہ مشہور و معروف برانڈز کی تقریباً 3000 گاڑیوں کا کلیکشن ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago