دلہن کا عین وقت پر نکاح سے انکار، بوائے فرینڈ سے شادی کی خواہش

پڑوسی ملک بھارت میں شادیاں اب کسی فلم سے کم نہیں رہیں جس میں فلموں کی طرح ڈرامہ، سسپنس اور ٹریجڈی سب شامل ہے۔ اس کی ایک مثال حال ہی میں ایک شادی میں پیش آئی جب ایک دلہن نے آخری وقت میں دولہا سے شادی سے انکار کردیا اور تھانے پہنچ گئی تاہم پولیس نے اس کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کروا دی۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں کشی نگر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک دلہن نے عین نکاح کے وقت کہہ دیا کہ اس کو یہ نکاح قبول نہیں ، جب گھر والوں نے اصرار کیا اور نکاح سے انکار کی وجہ پوچھی تو دلہن نے بتایا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنا چاہتی ہے جس پر گھر والوں نے اس کی بات نہیں مانی تو وہ تھانہ چلی گئی اور اپنے ساتھ پولیس کو لے کر گھر پہنچ گئی۔ 

Image Source: File

دوسری طرف، جب دلہن نے نکاح قبول کرنے سے انکار کیا تو دولہا والے ناراض ہوگئے اور انہوں نے خوب ہنگامہ کیا۔ جبکہ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر دونوں فریقوں کو سمجھایا اور معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ دراصل دلہن کے گھر والے زبردستی اس کی شادی اپنی پسند اے کروارہے تھے جبکہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم جب دلہن تھانے پہنچی اور پولیس سے شکایت کی تو پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں فریقوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام رہی۔

Image Source: File

جس پر پولیس دلہن سمیت دولہا و دلہن کے والدین کو اپنے ہمراہ تھانے لے گئی جہاں دونوں فریقوں سے بات چیت کرکے ان کے غصہ کو ٹھنڈا کیا اور لڑکی کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کروانے کے لئے راضی کرلیا۔ یوں دونوں فریقوں میں معاملہ طے پاگیا اور بالآخر دلہن نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی اور بیچارا دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر دلہن کے بغیر ہی گاؤں سے چلا گیا۔

ان واقعات کے منظرعام پر آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پڑوسی ملک کی شادیوں میں کب کیا ہوجائے کچھ نہیں معلوم، عموماً ایسی صورتحال میں مہمان کیا خود میزبان بھی ہقا بقا رہ جاتے ہیں۔ جیسکہ کبھی کوئی دلہن ہونیوالے دولہا کے گنجے ہونے پر شادی سے انکار کر بیٹھتی ہے تو کبھی دولہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھا لیتا ہے جو ان واقعات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ بن جاتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں بھی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑا تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں سکون سے بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔

مزید برآں ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسی حوالے سے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک دلہن دھوکا کھانے سے بال بال بچ گئی کیونکہ جب اسے یہ معلوم ہوا کہ اس کے دولہا نے استقبالیہ پر وگ پہنی ہوئی ہے تو اس نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago