بھارت: موبائل فون کا تحفہ واپس نہ کرنے پر نوجوان نے سابقہ محبوبہ کو قتل کردیا

کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہیں، لیکن کیا جس سے محبت ہو، اس سے جنگ جائز ہے؟ اس سوال کا جواب شاید ہی کوئی دے سکے، البتہ حال ہی میں بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کچھ ایسا ہی دیکھا گیا، جہاں محبت میں دیا گیا اسمارٹ فون بریک اپ کے بعد نہ دینے پر نوجوان نے اپنی ہی محبوبہ کو ذبح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کاپور میں پیش آیا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ملزم اور مقتولہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے، لڑکی اور لڑکے کا ایک دوسرے کے گھر پر آنا جانا بھی تھا البتہ لڑکی کے گھر والوں کچھ عرصہ قبل اس کی شادی کہیں اور طے کردی تھی۔

Image Source: File

اس صورتحال میں لڑکے کی جانب سے لڑکی سے تحفے میں دیئے جانے والے اسمارٹ فون کو واپس کرنے کا تقاضا کیا گیا، لیکن لڑکی نے موبائل فون واپس دینے سے صاف انکار کر دیا، جس پر نوجوان کو اس پر سخت غصہ آیا اور اس نے پھر ایک منصوبہ بنایا۔

لہذا ایک روز ملزم نے لڑکی کو فٹبال میچ دیکھنے کے بہانے اسے اسٹیڈیم لے گیا اور طیش میں آکر صرف اور صرف ایک موبائل فون کے لئے ملزم نے تیز دھار آلے سے وار کرکے لڑکی کی گردن کاٹ دی۔

Image Source: File

اس سلسلے میں مقامی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی گردن کٹی لاش مہش پور نامی علاقے کے ایک ویران مقام سے ملی ہے۔ جبکہ ملزم قتل کے بعد لڑکی کے پاس سے موبائل فون لیکر فرار ہوگیا تھا البتہ واقعے کی تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے اور ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں پڑوسی ملک بھارت میں اپنی نوعیت کے مختلف واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جن کی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ رہتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑ دیئے تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں سکون سے بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔

اس کے علاوہ یمن میں ایک خاتون نے اپنے سابقہ شوہر کو سچی محبت کے باوجود دوسری شادی کرنے پر اغواء کرکے کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا، جہاں ناصرف رسی سے باندھ کر لاٹھی سے خوب تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سسرالیوں سے تاوان کی رقم بھی لی، بعدازاں شوہر کو نعیم مردہ حالت میں رہا کردیا. بعدازاں پولیس نے ملزمہ اور اس کے بھائی کو جرم میں معاونت فراہم کرنے پر حراست میں لے لیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago