یوں تو دنیا بھر میں آئے دن مختلف واقعات رونما ہوتے ہیں جو انسانی دلچسپی کی وجہ بنتے ہیں تاہم حال ہی میں بھارت ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ رو خشک سالی سے تنگ کسانوں نے مون سون بارش کے لئے دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اور مذہبی رسم کے طور پر دو مینڈکوں کی شادی کروا دی۔ لیکن اس کے بعد اتنی بارش برسی کہ لوگوں نے تنگ آ کر ٹراتے جوڑے کی طلاق کروادی۔
تفصیلات کے مطابق بھوپال کے اوم شیوا شکتی نامی منڈل نامی تنظیم نے مسلسل خشک سالی سے تنگ آکر مقامی مندر میں دو مینڈکوں کی شادی کی مذہبی رسم ادا کی۔ شادی کی تقریب بہت دھوم دھام سے منائی گئی، جس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور خوب بھنگڑے ڈالے۔
اس موقع پر مینڈک دلہے کو خوب سجایا گیا جبکہ مینڈک دلہن کو بھی سندور لگاکر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔ ہندو عقیدے کے مطابق ان کی بارش کی دیوی خوش ہو اور بارش برسے رسم ادا کرنے کے فوری بعد آسمان سے اتنے زیادہ بادل برسے کہ لوگ تنگ آگئے۔بالآخراسی مذہبی تنظیم نے دوبارہ ایک تقریب منعقد کی اور مینڈکوں کے مابین طلاق کروادی۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ محض اتفاق تھا تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے کو تباہی سے بچانے کے لیے مینڈکوں کی جوڑی میں طلاق کروائی۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ حالیہ دنوں میں میکسیکو کے ایک قصبے کے میئر وِکٹر ہوگو سوسا نے ایک پرانی رسم کے تحت مادہ مگرمچھ سے علامتی شادی کی۔ مگر مچھ سے شادی کا مقصد رتبے، دولت اور عزت میں اضافہ کرنا ہے تاہم اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دراصل یہ ایک ہسپانوی رسم ہے جو کہ سیکڑوں برس پرانی ہے،لوگ ایسی شادیاں اس لیے کرتے ہیں تاکہ قدرت سے انہیں نعمتیں حاصل ہوں، یہ شادیاں پہلے سے شادی شدہ افراد بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اس کا مقصد صرف دولت و عزت کا حصول ہوتا ہے۔
گزشتہ دنوں بھی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی کشما بندو نامی بھارتی خاتون نے خود سے شادی کرلی۔ اس شادی میں تمام رسمیں ادا کی گئیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کیے اور اپنے آپ کی ہی دلہن بن گئیں۔ شادی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں بالآخر اب میں ایک شادی شدہ خاتون بن گئی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں شروع سے ہی اکیلے زندگی گزارنے کی خواہش رہی ہے وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔اس لیے انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھارہی ہوں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…